اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: سڑک حادثہ میں گلوکار کی موت - singer gunjan bind died in a road accident

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں ایک سڑک حادثہ میں ایک گلوکار کی موت جائے وقوع پر ہو گئی ہے۔

singer died in a road accident in kaimur
سڑک حادثہ میں گلوکار کی موت

By

Published : Dec 31, 2020, 8:23 PM IST

کیمور کے رہنے والے گلوکار گذشتہ رات ہری کیرتن بجانے جا رہے تھے کہ راستے میں سڑک حادثہ میں ان کا انتقال ہوگیا ہے۔

جب کہ ان کا ساتھی بری طرح زخمی ہوگیا۔

معلومات کے مطابق یہ واقعہ بھبھوا تھانہ علاقہ کے جیگنی موڑ کے قریب پیش آیا۔

زخمی کا علاج بھبھوا صدر ہسپتال میں کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:گیا شہرکی اہم سڑکیں خستہ حالی کا شکار

بتایا جاتا ہے کہ کدرا تھانہ علاقہ کے گورائی پور گاؤں کا رہائشی گلو کار گنجن بند اپنے ساتھی نتیش بند کے ساتھ جگن پوروا گاؤں میں منعقدہ ایک ثقافتی پروگرام میں ہری کرتن بجانے موٹرسائیکل پر جارہا تھے۔

سڑک حادثہ میں گلوکار کی موت

سردی کے اس موسم میں کوہرا چھایا ہوا تھا۔ کوہرے کے وجہ سے سامنے سے آ رہی گاڑی ظاہر نہیں ہو سکی۔

جیگنی موڑ کے قریب تیزرفتاری سےآرہی نامعلوم گاڑی کی زد میں آنے سے گلوکارہ گنجن بند نے موقع پر ہی دم توڑ دیا اور ان کے ساتھی نتیش بند بری طرح زخمی ہوگئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details