ریاست بہار میں سیتامڑھی کے سورسنڈ نگر پنچایت میں بابا بھیم راؤ امبیڈکر ٹاور چوک کے نزدیک سہسرام جانے والی سڑک پر آج صبح چاندی کی چھوٹی چھوٹی بندی بکھری ملی، جس کو دیکھ کر مقامی لوگ حیرت میں پڑ گئے کہ سورسنڈ کے سڑکوں پر اتنی مقدار میں چاندی کہاں سے آئی۔
اس واقعہ سے متعلق مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ نیپال سے اسمگلر چاندی اسمگلنگ کر تے ہیں ، حالانکہ ان دنوں سورسنڈ میں نیپالی کرنسی کا کاروبار زور و شور سے چل رہا ہے، جس کی وجہ سے سورسنڈ میں نیپالی کرنسی لی جا رہی ہے۔