اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی جی پی نے کیا پولیس اہلکاروں کو سلیوٹ - پولیس نے حکومت کے ساتھ ساتھ پولیس کا بھی نام روشن کیا ہے۔

ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے ڈیوٹی پر موجود تمام پولیس اہلکاروں کو سلیوٹ کرتے ہوئے کہا کہ ' بہار پولیس نے اپنی بہتر کارکردگی سے حکومت کے ساتھ ساتھ پولیس کا بھی نام روشن کیا ہے۔

ڈی جی پی نے کیا پولیس اہلکاروں کو سلیوٹ
ڈی جی پی نے کیا پولیس اہلکاروں کو سلیوٹ

By

Published : Apr 9, 2020, 7:27 PM IST

بہار میں بڑھتے کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے بہار حکومت الرٹ ہوگئی ہے. اس دوران بہار کے ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے ڈیوٹی پر موجود تمام پولیس اہلکاروں کو سلیوٹکرتے ہوئے کہا کہ 'اس وبا کے وقت جس طرح سے بہار پولیس نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بہار کے 12 کروڑ عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے میں بہار پولیس کے جوانوں کے ساتھ ساتھ اعلی افسران کا بھی قائل ہو گیا ہوں، تمام پولیس اہلکاروں نے حکومت کے ساتھ ساتھ پولیس کا بھی نام روشن کیا ہے۔

ڈی جی پی نے کیا پولیس اہلکاروں کو سلیوٹ

ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے کہا کہ بہار پولیس ملک میں ایک تاریخ قائم کررہی ہے. جس بہار پولیس کو لوگ پہلے گالیاں دیا کرتے تھے، آج ان سے سیکھ لے رہے ہیں، دن بھر ڈیوٹی کرنے کے بعد لاک ڈاؤن میں متاثر لوگوں کو بہار پولیس مسلسل کھانا، ادویات مہیا کرا رہی ہے ۔

مجموعی طور پر اگر بات کریں تو بہار کے ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے بہار پولیس کے جوانوں سے لے کر اعلی افسران تک کو سلام کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس لاک ڈاؤن کے دوران آپ لوگ بہتر کام کر رہے ہیں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details