اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو کشن گنج سینٹر کو بچانے کے لئے دستخطی مہم کی شروعات - سینٹر کا انفراسٹرکچر کا کام

رکن پارلیمان ڈاکٹر جاوید نے کہا کہ اے ایم یو کشن گنج سینٹر کے بقیہ 126 کروڑ کی رقم کیلئے سینٹر کے دروازے سے دستخطی مہم کی شروعات کی جا رہی ہے اور یہ دستخطی مہم دراصل کشن گنج سینٹر کو بچانے کیلئے چلائی جائے گی کیونکہ سینٹر کے سنگ بنیاد کے سات سال بعد بھی مرکزی حکومت کی جانب سے یہ رقم سینٹر کو نہیں دی گئی جس سے سینٹر کا انفراسٹرکچر کا کام شروع نہیں ہوسکا ہے۔

اے ایم یو گنج سینٹر کو بچانے کے لئے دستخطی مہم کی شروعات
اے ایم یو گنج سینٹر کو بچانے کے لئے دستخطی مہم کی شروعات

By

Published : Feb 27, 2021, 5:11 PM IST

ریاست بہار کے کشن گنج اے ایم یو سینٹر کے بقیہ 126 کروڑ کے رقم کے مطالبے کو لے کر دستخطی مہم کی شروعات کی گئی ہے۔ دراصل کشن گنج رکن پارلیمان ڈاکٹر محمد جاوید کی رہنمائی میں یہ دستخطی مہم کی شروعات کی گئی ہے۔

اے ایم یو کشن گنج سینٹر کو بچانے کے لئے دستخطی مہم کی شروعات

اس دستخطی مہم کے تحت لاکھوں لوگوں کے دستخط کو لے کر وزیراعظم کو ایک پیٹیشن دینے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔

مقامی رکن پارلیمان ڈاکٹر جاوید نے اس دستخطی مہم کی شروعات سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے ایم یو کشن گنج سینٹر کے بقیہ 126 کروڑ کی رقم کیلئے سینٹر کے دروازے سے دستخطی مہم کی شروعات کی جارہی ہے اور یہ دستخطی مہم دراصل کشن گنج سینٹر کو بچانے کیلئے چلائی جائے گی کیونکہ سینٹر کے سنگ بنیاد کے سات سال بعد بھی مرکزی حکومت کی جانب سے یہ رقم سینٹر کو نہیں دی گئی جس سے سینٹر کا انفراسٹرکچر کا کام شروع نہیں ہوسکا ہے۔

اے ایم یو گنج سینٹر کو بچانے کے لئے دستخطی مہم کی شروعات

انہوں نے کہا کہ متعدد مرتبہ وزیراعظم، وزیر تعلیم اور وزیر مالیات کو مکتوب لکھ کر سینٹر کے بقیہ رقم کا مطالبہ کیا گیا لیکن ان مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے، جس کے بعد ہی دستخطی مہم کے ذریعہ سینٹر کو محفوظ رکھنے اور بقیہ رقم کے مطالبے کیلئے مہم کی شروعات کی گئی۔

ڈاکٹر جاوید نے کہا کہ جب سینٹر کی زمین کیلئے تحریک چلائی گئی تھی تو اس وقت سیمانچل و بہار سمیت بنگال، آسام، جھارکھنڈ کے لوگوں نے بھی ساتھ دیا تھا اور آج یہ سبھی لوگ اس دستخطی مہم میں شامل ہوکر بقیہ رقم کا مطالبہ کرنے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ تقریباً 7 سال قبل اس وقت کی کانگریس چیئرپرسن سونیا گاندھی، وزیر اعلیٰ نتیش کمار، اس وقت کے اے ایم یو وائس چانسلر پی کے عبدالعزیز کے علاوہ دیگر شخصیات نے کشن گنج پہنچ کر اے ایم یو سینٹر کشن گنج کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور مرکز کی ڈاکٹر منموہن حکومت نے اس سینٹر کیلئے 136.82 کروڑ کی رقم مختص کی تھی، لیکن آج تک سینٹر کو مکمل رقم نہیں مل سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر بات کی

جانکاری کے مطابق اب تک محض 10 کروڑ کی رقم ہی سینٹر کو مل سکی ہے جبکہ تقریباً 126 کروڑ کی رقم آج بھی باقی ہے جس کو لے کر ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بقیہ رقم کے مطالبہ کیلئے مقامی رکن پارلیمان نے دستخطی مہم کی شروعات کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details