اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار کو اسپورٹز سٹی بنانے کا مطالبہ

کامن ویلتھ گیم 2018 میں شوٹنگ کے لئے گولڈ میڈل حاصل کرنے والی جموئی سے بی جے پی کی رکن اسمبلی شریسی سنگھ نے حکومت سے بہار میں شوٹنگ رینج قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔

بہار کو اسپورٹز سٹی بنانے کا مطالبہ
بہار کو اسپورٹز سٹی بنانے کا مطالبہ

By

Published : Jan 26, 2021, 7:38 AM IST

خاتون رکن اسمبلی شریسی سنگھ نے نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئےحکومت بہار سے ریاست میں مدھ پردیش کی طرز پر ایک شوٹنگ رینج قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔انھوں نے کہا، 'میں چاہوں گی کہ بہار میں اولمپکس کی تیاری کے لیے تمام تر سہولیات مہیا کرائی جائے۔'

بہار کو اسپورٹز سٹی بنانے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ اسمبلی اجلاس کے دوران بھی وہ اپنی بات رکھیں گی۔

شریسی سنگھ ایک شوٹر ہیں ۔انھیں 2018 کے کامن ویلتھ گیم میں بھارت کے لئے کھیلتے ہوئے شوٹنگ میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ شریسی سنگھ کو ارجن ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے.2020 اسمبلی انتخاب میں وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر جموئی اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑ کر کامیاب ہوئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details