مغربی چمپارن: عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے،لیکن اس وائرس کو شکست دینے کے لئے دنیا بھر کے ماہرین تحقیق کر رہے ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق صحیح ویکسین تیار کرنے کے لئے ایک انسانی جسم پر تحقیق ہونا ضروری ہے. لیکن ابھی تک اس کا خطرہ اٹھانے کی ہمت کسی نے نہیں کی ہے۔
اس دوران مغربی چمپارن ضلع کے ایک شخص نے کورونا سے متعلق تحقیق کے لئے اپنا جسم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نوجوان نرکٹیا گنج وارڈ 16 کا رہائشی رتیش مشرا نامی شخص ہے۔ جو پیشے سے انجینئر ہے اور وہ گذشتہ 8 سالوں سے ابو دھابی میں مقیم ہے۔ رتیش نے اس وائرس پر ہو رہے تحقیق کے لئے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو ایک میل بھیجا ہے، جس میں انہوں نے اپنا جسم عطیہ کرنے کی بات کہی ہے۔