اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوٹر شریاسی سنگھ بی جے پی میں شامل - patna news

شرییاسی سنگھ کے آر جے ڈی میں شمولیت کی قیاس آرائیاں بھی تھیں۔ شرییاسی قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں شوٹنگ میں بھارت کی نمائندگی کرتی ہیں۔

shooter shreyasi singh join BJP
شوٹر شریاسی سنگھ بی جے پی میں شامل

By

Published : Oct 4, 2020, 8:49 PM IST

شوٹر شریاسی سنگھ نے سیاست میں قدم رکھ دیا ہے۔ انہوں نے آج بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ بہار انچارج بھوپندر یادو اور بہار حکومت کے وزیر پریم کمار نے انہیں بی جے پی کی رکنیت دلائی۔

شرییاس سابق مرکزی وزیر دگ وجے سنگھ اور سابق ممبر پارلیمنٹ پوتول کماری کی بیٹی ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ شرییاسی بانکا کے امر پور کی نشست یا پھر جمئی نشست سے الیکشن لڑ سکتی ہیں۔

غورطلب ہے کہ اس سے قبل شرییاسی سنگھ کے آر جے ڈی میں شامل ہونے کے بھی قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں۔ شرییاسی قومی اور بین الاقوامی سطح پر شوٹنگ میں بھارت کی نمائندگی کرتی ہیں۔

انہوں نے سنہ 2014 میں بھارت کے لئے سیلور میڈل جیتا تھا۔ شرییاسی نے کامن ویلتھ گیمس 2018 میں بھی گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ انہوں نے 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں اپنی والدہ پوتول کماری کے لئے بھی انتخابی مہم میں حصہ لیا تھا۔

شوٹر شریاسی سنگھ

شرییاسی سنگھ کی والدہ پوتول کماری، بانکا کے سابق ممبر پارلیمنٹ مرحوم دگ وجے سنگھ کی اہلیہ ہیں، وہ دو بار رکن پارلیمنٹ رہ چکی ہیں۔ حالانکہ اس بار پوتول کماری لوک سبھا انتخابات ہار گئیں۔

مزید پڑھیں:

بہار اسمبلی الیکشن میں دو خرچ آبزرور تعینات

لوک سبھا انتخابات سے قبل پوتول سنگھ کو بی جے پی نے 6 سال کے لئے پارٹی سے نکال دیا تھا۔ پوتول سنگھ جے ڈی یو امیدوار گریدھاری یادو کے خلاف نے بانکا لوک سبھا حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر نامزد کیا۔ اس کے بعد ہی بی جے پی نے کارروائی کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details