شیوانگی سواروپ وہ نام ہے جس نے ایک بار پھر سے بہار کا نام روشن کیا۔ مظفر پور کے پارو بلاک میں واقع فتح آباد کی بیٹی شیوانگی نے 2019 میں اپنے بچپن کے خواب کو پورا کرتے ہوئے بحریہ میں پہلی خاتون پائلٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
ملک کی خدمت کا جذبہ اور آنکھوں میں بھروسے کی چمک اب شیوانگی کی شناخت ہے۔ بہار کی یہ بیٹی بحریہ میں سفید ڈورنیر 228 ٹوین ٹربوپروپ طیارہ اڑاتی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ برس 2 دسمبر کو کیرالا میں آپریشنل ڈیوٹی بھی جوائن کی۔
ہمیشہ سے عام راستوں کی بجائے چیلینجز سے بھرے کام کرنے والی شیوانگی کے اہلخانہ کو اپنی بیٹی پر فخر ہے۔