اردو

urdu

ETV Bharat / state

پٹنہ: شیعہ وقف بورڈ کی املاک کو جلد ہی تحویل میں لیا جائے گا - شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید افضل عباس

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں شیعہ وقف بورڈ کی اربوں روپے کی املاک پر غیر قانونی قبضہ ہے جنہیں جلد ہی بورڈ اپنے قبضے میں لینے کی کارروائی شروع کرے گا۔

بہار اسٹیٹ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید افضل عباس
بہار اسٹیٹ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید افضل عباس

By

Published : Jul 21, 2021, 7:46 PM IST

بہار اسٹیٹ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید افضل عباس نے کہا کہ جلد ہی وقف کی اربوں روپے کی املاک کو بورڈ کی تحویل میں لیا جائے گا۔

سید افضل عباس نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ان کی ہر ممکن کوشش ہے کہ وقف بورڈ کی آمدنی میں اضافہ ہو اور یہ تبھی ممکن ہے جب قیمتی املاک غاصبوں کے قبضے سے آزاد ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایک معاملے میں خرد برد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جب کہ کئی لوگوں کو مختلف وقف املاک سے بے دخل بھی کیا گیا ہے۔

شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین سے جب سوال کیا گیا کہ پٹنہ میں واقع فضل امام کمپلیکس اور رضوان پیلیس کے علاوہ کئی اور املاک جن کی قیمت اربوں میں ہے اس کا مسئلہ کب حل ہوگا؟

اُنہوں نے جواب دیا کہ فضل امام کمپلیکس کی متولی ایک خاتون ہے حالانکہ انہیں گزشتہ بورڈ نے متولی بنایا تھا وہ کام کررہی ہیں اور رہی بات رضوان پیلیس کی تو وہ پٹنہ کے ڈی ایم کی کسٹڈی میں ہے اور اس پر کیس بھی چل رہا۔

چیئرمین نے دعوٰی کیا کہ تمام غضب شدہ املاک حاصل کر کے اسے اپنی تحویل میں لیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details