گیا: امام عالی مقام حضرت سیدناامام حسین اور شہدائے کربلا کی یاد میں شعیہ مسلمانوں کی جانب سے اتوار کے روز زنجیری ماتمی جلوس نکالا گیا ۔ اس میں ذالجناح بھی شامل تھا ۔ جسے دیکھنے والوں کا مجمع لگا رہا ۔ ماتمی جلوس دن کے دو بجے کے بعد شعیہ مسجد کے پاس سے نکلا جو پنچائتی اکھاڑا ہوتے ہوئے کربلا اقبال نگر پہنچا۔ اس دوران ہائے حسین، ہائے حسین کے ساتھ مرثیہ خوانی، نوحہ وخوانی بھی زنجیری ماتمی جلوس میں کئے جارہے تھے۔
اس موقع پر کربلاکے واقعہ کاتذکرہ سنایاجارہاتھا ۔تذکرہ کے دوران انسانیت کا پیغام جو امام عالی مقام نے کربلا سے دیاہے ، اس کو عام کرنے پرزوردیاگیا اور کہاکہ گیا کہ امام عالی مقام سیدالشہداحضرت امام حسین اورآپ کے اصحاب کی قربانیاں رہتی دنیا تک یاد کی جائیں گی ۔ باطل کی کل بھی شکست ہوئی تھی اور قیامت تک شکست ہوتی رہیگی ۔ اس موقع پر ماتمی جلوس میں بڑی تعداد میں زنجیری ماتم کرنے والے افرادشامل تھے ۔ اس جلوس کو دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند موجودتھے ۔پنچائتی اکھاڑا مسجد سے لیکر کربلاتک انسانی سیلاب ایسا امڑاہواتھاکہ پاوں رکھنے کی بھی جگہ نہیں تھی ۔سڑک کے دونوں کناروں پرواقع مکانات کی چھتوں پر بھی بڑی تعداد میں مردوخواتین کھڑے ہوکر زنجیری ماتم کو دیکھ رہے تھے۔