پولیس شرجیل کی گرفتاری کے بعد آج صبح پٹنہ ہوائی اڈہ سے دہلی لے جارہی ہے، جہاں ایئرپورٹ پر زبردست ہلچل دیکھنے کو ملی ہے۔
شرجیل امام کے ساتھ پولیس دہلی روانہ - جواہر لعل نہرو یونیورسٹی
متنازع بیان دینے کے الزام میں جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طالب علم شرجیل امام کو منگل کے روز جہان آباد سے دہلی پولیس نے بہار پولیس کی مدد سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ شرجیل کے امام کا کہنا ہے کہ پولیس نے گرفتار نہیں خودسپردگی کی ہے۔
شرجیل کی گرفتاری کے بعد پولیس نے اس کا صحت ٹیسٹ جہان آباد میں کرایا ہے جہاں سول سرجن وجے کمار سنہا نے کہا کہ شرجیل امام مکمل طور پر صحتمند ہے۔ اس کے بعد کرائم برانچ نے اس سے پوچھ گچھ کی۔
جہان آباد کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ شرجیل کو پولیس نے منگل کے روز تھانہ کاکو کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے اسے جہان آباد کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں سے ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد اسے پٹنہ لے جایا جارہا ہے اور وہاں سے اسے دہلی لے جایا جائے گا۔