اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: شمس تبریز شمس پنچایت منیارا کے سرپرست منتخب - گیا کی خبریں

گیا کی ایک پنچایت منیارا میں پچاس برس بعد کسی مسلم امیدوار نے سرپرست کے عہدے پر جیت درج کی ہے۔ 1971 میں عبدالستار سرپرست کے بعد 2021 میں شمس تبریز شمس سرپرست بنے ہیں۔ ان کی جیت کے بعد حامیوں میں جشن کا ماحول ہے۔

شمس تبریز شمس پنچایت منیارا کے مکھیا منتخب
شمس تبریز شمس پنچایت منیارا کے مکھیا منتخب

By

Published : Oct 11, 2021, 6:17 PM IST

بہار کےضلع گیا میں گزشتہ آٹھ اکتوبر کو تین بلاکس نیم چک بتھانی، اتری اور موہڑا بلاک کی کل پچیس پنچایتوں میں مختلف عہدوں کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی۔ یہاں کچھ علاقوں میں مسلم ووٹرز ووٹنگ کے دوران پرجوش نظر آئے تھے جس کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ اس مرتبہ تیسرے مرحلے میں مسلم امیدوار مکھیا ضرور بنیں گے، کیوں کہ گزشتہ دو مرحلے کے نتائج کے اعلان سے مسلم ووٹرز میں مایوسی تھی کہ چار بلاکس میں ایک بھی مسلم امیدوار مکھیا کے عہدے پر جیت درج نہیں کرسکا تھا۔ تاہم بتھانی بلاک کی دو پنچایت میں مسلم امیدواروں نے جیت درج کی ہے ان میں ایک منیارا پنچایت سے شمش تبریز شمس مکھیا بنے ہیں۔

گیا: شمس تبریز شمس پنچایت منیارا کے مکھیا منتخب

شمس تبریز کو کل 1346 ووٹ ملے اور ان کے حریف سنجے کمار کو 1001 ووٹ ملے جبکہ بتھانی کے سرین پنچایت سے ترنم خاتون نے جیت درج کی ہے۔ترنم خاتون کو کل 2091 ووٹ موصول ہوئے جبکہ سکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والی پرینکا کماری کو 1871 ووٹ ملے۔

منیارا پنچایت میں نو ہزار کے قریب کل ووٹ ہیں جن میں مسلمانوں کا ووٹ پندرہ سو کے قریب ہے اسی طرح سرین پنچایت میں بھی مسلم ووٹرز کم ہیں تاہم دونوں پنچایتوں میں مسلمانوں نے متحد ہوکر ووٹنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں:پٹنہ: نومنتخب امیر شریعت کے ہاتھوں شارب ضیاء رحمانی کی کتاب کا اجراء

دونوں امیدواروں کی جیت کے بعد گاوں اور ان کے سپورٹرز میں جشن کا سماں ہے۔ منیارا پنچایت کے نو منتخب مکھیا شمش تبریز شمس نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انکے علاقے کے لوگوں نے ان پراعتماد کا اظہار کیا ہے تو وہ ان کی امیدوں کو ٹوٹنے نہیں دیں گے پنچایت کی ترقی ہی انکی پہلی ترجیح ہوگی۔

شمش تبریز کی جیت میں نمایاں کردار ادا کرنے والے سابق نائب پرمکھ پرویز احمد نے کہا کہ اس مرتبہ انہوں نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ پنچایت میں مسلم مکھیا ضرور بنانا ہے اور اسکے لیے انہوں نے خود محنت کی اور اپنے وہ کام جو انہوں نے نائب بلاک پرمکھ کرتے ہوئے کیا تھا اسکا حوالہ دیا جسے میں ہندو مسلم سبھی ووٹرز نے انکی بات تسلیم کی اور جیت سے ہمکنار کیا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا سڑک بناناپنچایت کاپہلا ایجنڈہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details