آر جے ڈی کے ایس سی ایس ٹی یونٹ کے سابق سیکریٹری شکتی ملک کے قتل کی سی بی آئی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
ملک کی اہلیہ خوشبو دیوی نے کہا کہ 'قاتلوں نے ان کے شوہر کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا۔ انہوں نے قاتلوں کے خلاف بیان دیا، ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ ان کی اور ان کے بچوں کی جان کو بھی خطرہ ہے۔ انہوں نے حکومت سے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں خوشبو نے بتایا کہ 'ان کے شوہر آر جے ڈی کے لیے کام کر رہے تھے۔ وہ ارریہ میں واقع رانی گنج اسمبلی حلقے سے الیکشن لڑنا چاہتے تھے لیکن ٹکٹ کے عوض تیجسوی اور تیج پرتاپ نے ان سے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ رقم نہیں دے پانے پر انہیں ٹکٹ دینے سے منع کر دیا گیا تو ملک نے آزاد امیدوار کے طور پر لڑنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد سے انہیں مسلسل دھمکی دی جا رہی تھی۔'
شکتی ملک کی اہلیہ نے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا خوشبو نے بتایا کہ 'آر جے ڈی اس سیٹ سے کالو پاسوان کو ٹکٹ دے رہی ہے۔ ملک کے آزاد امیدوار کے طور پر لڑنے کا اعلان کرنے کے بعد کالو انہیں راستے سے ہٹانا چاہ رہا تھا۔ اس نے رانی گنج علاقے میں بدمعاشوں کے ساتھ ایک مہینہ پہلے بھی ملک پر قاتلانہ حملہ کیا تھا لیکن تب ملک نے کسی طرح تھانے پہنچ کر جان بچائی تھی۔ انہوں نے ارریہ ایس پی سے بھی اس کی شکایت کی تھی۔'