دربھنگہ: ریاست بہار کے وزیر صنعت سید شاہنواز حسین نے دربھنگہ کلکٹریٹ میں واقع میٹنگ ہال میں ضلع افسران کے ساتھ محکمہ صنعت کے منصوبوں کی پیش رفت اور دربھنگہ میں صنعتوں کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران ان کے ساتھ دربھنگہ ضلع کے رکن پارلیمان گوپال جی ٹھاکر، وزیر مدن سہنی اور کئی رکن اسمبلی بھی موجود رہے۔ Review Meeting to Promote Industry In Darbhanga
سید شاہنواز حسین نے دربھنگہ کے انڈسٹریل ایریا Industrial Area of Darbhanga میں نو تعمیر محکمہ صنعت کی بلڈنگ کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد دربھنگہ میڈیکل کالج ہسپتال آڈیٹوریم میں ضلع کے نو منتخب صنعت کاروں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران انہوں نے کچھ نو منتخب صنعت کاروں کو سڑٹیفیکٹ بھی دیا۔ دربھنگہ ضلع کے کل 594 صنعت کاروں کو حکومت کی جانب سے صنعتوں کی ترقی کے لیے دس لاکھ کا قرض دیا گیا ہے۔
صنعت کاروں سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر سید شاہنواز حسین Minister Shahnawaz Hussain نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صنعتی اسکیم کے تحت بغیر کسی پیروی کے کل 594 لوگوں کو صنعت لگانے کے لئے قرض دیا گیا ہے۔ یہ لوگ کم سے کم دس دس لوگوں کو روزگار دیں گے، ہم نے ضلع میں صنعت کو لیکر افسران کے ساتھ جائزہ مٹنگ بھی کیا ہے۔