گیا کے امین آباد گاؤں میں آج شاہد رضا خان کی آمد کے ساتھ ہی چہل پہل بڑھ گئی۔شاہد کے گھر کے باہر سینکڑوں افراد ان کے استقبال کے لیے کھڑے تھے۔
شاہد کی گھر آمد پر گاؤں میں جشن کا ماحول - شاہد رضا خان
یو پی ایس سی میں کامیابی حاصل کرنے والے شاہد رضا خان آج ضلع گیا میں اپنے آبائی گاؤں امین آباد پہنچے۔
شاہد کی گھر آمد پر گاؤں میں جشن کا ماحول
گھر پہنچ کر شاہد نے اپنے ہاتھوں سے گاؤں کے بچوں میں مٹھائی تقسیم کی۔ اس موقع پر شاہد نے کہا کہ ان کی کامیابی والدہ کی دعاؤں کا ثمر ہے۔
شاہد کی اس کامیابی پر نہ صرف رشتے دار بلکہ پورے گاؤں والے خوش نظر آ رہے تھے۔قابل ذکر ہیں شاہد نے رواں برس یو پی ایس سی میں کامیابی حاصل کی ہے۔