پٹنہ: ایک وقت تھا جب راشٹریہ جنتا دل میں لالو پرساد یادو کے بعد سب سے بڑے قدآور سیاسی چہرہ شہاب الدین تھے۔ شہاب الدین انتقال کے وقت تک آر جے ڈی سے جُڑے ہوئے تھے، سیوان چھپرہ، گوپال گنج جیسے علاقوں پر شہاب الدین کا دبدبہ تھا، بعد ازاں گزشتہ راجیہ سبھا انتخابات کے وقت ہی شہاب الدین کے حامی مسلسل حنا شہاب کو ٹکٹ دینے کے لیے آواز بلند کررہے تھے۔
حنا شہاب کو پارلیمنٹری بورڈ سے باہر کیے جانے کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی ترجمان ونود شرما نے اس معاملے کو آر جے ڈی کا اندرونی معاملہ بتاتے ہوئے کہا کہ راشٹریہ جنتادل صرف پانچ لوگوں کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے۔ سب لوگ جانتے ہیں کہ پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے شہاب الدین نے کیا قربانی پیش کی ہے، لیکن آر جے ڈی صرف لوگوں کا استعمال کرنا چاہتی ہے اس کے بعد اسے نکال باہر کر دیتی ہے۔ Reaction On Hina Shahabuddin