بی جے پی کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین اور وی آئی پی پارٹی کے قومی صدر مکیش سہنی نے آج بہار قانون ساز کونسل کی رکنیت کا حلف لیا ہے۔
شہنواز حسین کی حلف برداری کے بعد بہار میں مسلم 'مکت' بی جے پی اب مسلم 'یکت' ہوگئی ہے۔ بی جے پی نے بہار قانون ساز کونسل میں پارٹی کی قومی ترجمان سید شاہنواز حسین کو بھیج کر ریاست کی سیاست کو ایک نیا رنگ دے دیا ہے۔
بی جے پی کی اس پہل کو بنگال انتخابات کے پیش نظر اہم مانا جارہا ہے۔ شاہنواز کے اردو زبان میں حلف لئے جانے کو اسی نقطہ نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔