اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: انتخابی مہم کے دوران دو فریق کے درمیان جھڑپ

گیا میں ٹنکوپا بلاک کے بہسا پپرا پنچایت میں انتخابی مہم کے دوران مکھیا کے دو امیدواروں کے سپوٹرز کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔ جس میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔

گیا: انتخابی مہم کے دوران دو فریق کے درمیان جھڑپ
گیا: انتخابی مہم کے دوران دو فریق کے درمیان جھڑپ

By

Published : Oct 18, 2021, 10:42 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ٹنکوپا بلاک کے بہسا پپرا پنچایت میں انتخابی مہم کے دوران مکھیا کے دو امیدواروں کے سپوٹرز کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔ دراصل اتوار کی شام کو موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی، جس میں سینکڑوں لوگ شامل تھے۔ موٹر سائیکل ریلی میں سپوٹرز امیدوار کے حق میں نعرے بھی لگا رہے تھے۔ موٹر سائیکل ریلی جب پہاڑی گاؤں پہنچی تو یہاں دو گروپ آپس میں لڑ پڑے۔

گیا: انتخابی مہم کے دوران دو فریق کے درمیان جھڑپ

بتایا جاتا ہے کہ جیسے ہی ریلی پہاڑی گاؤں کے پہاڑ پور واقع مندر میں پوجا کے لیے پہنچی تو وہاں دوسری طرف سے درجنوں لوگوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ مار پیٹ کی نوبت آ گئی۔ موٹر سائیکل ریلی میں شامل لوگ پورے معاملے کو سمجھتے کہ پتھراؤ بھی شروع ہو گیا۔ کچھ لوگ بائیک لے کر فرار ہوگئے جبکہ کچھ لوگ اپنی جان بچانے کے لیے کھیتوں میں بھاگنے لگے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد فتح پور تھانہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملہ کو پرسکون کیا۔ خبر لکھے جانے تک حالات کشیدہ تھے۔ فتح پور تھانہ کے انچارج راہل رنجن نے بتایا کہ مکھیا امیدوار کی انتخابی مہم کے دوران دو فریق آپس میں لڑ پڑے۔ دونوں طرف سے مار پیٹ ہوئی ہے۔ جس میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ ایف آئی آر درج کرنے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ سچا سودہ کے سربراہ رام رحیم سمیت 5 قصورواروں کو عمر قید

وہیں اس معاملے میں اپنے امیدوار کے لیے مہم چلانے والے امیش یادو نے بتایا کہ دوسرے امیدوار کی جانب سے انہیں جھوٹے کیس میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ امیش یادو جو پنچایت کے نائب مکھیا رہ چکے ہیں، ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ رائفل لے کر گاؤں میں گھومتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔

واضح رہے کہ بہسا پپرا پنچایت مکھیا عہدے کے لیے ریزرو نشست ہے۔ ایسی صورتحال میں پنچایت میں امیش یادو اور بریندر یادو اپنی طرف سے امیدوار ہیں۔ دونوں پنچایت میں مہم چلا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details