اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fire in Bihar سپول میں آتشزدگی سے کئی گھر جل کر خاک - بہار میں آتشزدگی کا واقعہ

بہار کے سپول ضلع میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ منگل کے روز آگ لگنے سے تقریبا 90 گھر جل کر خاکستر ہو گئے۔ حالانکہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ وہیں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ Fire Incident in Supaul

سپول میں آتشزدگی سے کئی گھر جل کر خاک
سپول میں آتشزدگی سے کئی گھر جل کر خاک

By

Published : Mar 29, 2023, 9:05 AM IST

سپول: بہار کے سپول میں بھیانک آتشزدگی میں 80 سے 90 مکانات جل کر خاکستر ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ منگل کی دوپہر کھانا پکاتے وقت چولہے کی چنگاری سے لگنے والی آگ نے متعدد مکانات کو خاکستر کر دیا۔ یہ واقعہ پپرا تھانہ علاقہ کے پاتھرا شمالی پنچایت میں واقع دسیاوہی گاؤں کا ہے۔ تاہم آتشزدگی کے اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے تمام متاثرہ خاندانوں کی فہرست بنا کر امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ آگ کے شعلے اتنے زوردار تھے کہ لوگ گھروں سے سامان نکالنے کے بجائے بھاگتے نظر آئے۔ وارڈ نمبر 01 اور وارڈ نمبر 02 میں ایک گھنٹے کے اندر سینکڑوں خاندان کھلے آسمان تلے آگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ کے خوفناک واقعہ میں محمد ریاض، محمد مرتضیٰ، محمد کلیم، سلیم، حبیب، سکور، غفور، بھولا، صغیر، محمد رحوف اور درجنوں خاندانوں کے گھر جل کر راکھ ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع فائر بریگیڈ کو بھی دی گئی۔ فائر بریگیڈ کی گاڑی دیر سے پہنچنے کی وجہ سے لوگ مشتعل ہوگئے۔ تاہم انتظامیہ کی مداخلت کے بعد مشتعل افراد پرسکون ہوگئے۔ اس واقعہ میں لاکھوں کی املاک کے نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق منگل کی دوپہر کھانا پکانے کے دوران ایک خاندان کے گھر سے چنگاری نکلی۔ جس کی وجہ سے گھر میں آگ لگ گئی۔ کچھ ہی دیر میں آگ نے پڑوس کے گھر کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ گھر میں رکھا تمام سامان جل گیا۔ آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details