لڑکے کے والدین لگاتار اپنے بیٹے کو تلاش کررہے ہیں اور اب چوبیس گھنٹہ سے زائد کا وقت گزر چکا ہے لیکن لاپتہ لڑکے کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
کیمور میں 24 گھنٹے سے لاپتہ بچے کا اب تک سراغ نہیں ملا - ریاست بہار کے کیمور ضلع کے کدرا تھانہ حلقہ
ریاست بہار کے کیمور ضلع کے کدرا تھانہ حلقہ سے ایک سات سال کے لڑکے کے لاپتہ ہونے کی خبر سامنے آری ہے، کدرا تھانہ کے نیوراس گاٶں کے باشندہ بھورو موسہر کا سات سالہ بیٹا کلدیپ موسہر 24 گھنٹے سے لاپتہ ہے۔
کلدیپ موسہر
حالانکہ اس معاملے میں مقامی لوگوں کا بھی کافی تعاون رہا اور آس پاس کے لوگوں نے بھی اپنے اپنے طور پر لڑکے کی تلاش کرنے کی کوشش کی۔
مقامی لوگوں نے سوشل میڈیا پر بھی میسیج کے ذریعہ لاپتہ لڑکے کی فوٹو شیٸر کی اور لاپتہ لڑکے کے بارے میں پتہ لگانے کی اپیل کی ہے۔