اردو

urdu

ETV Bharat / state

Haj Pilgrims Return بہار کے سات حجاج کرام کا مکہ مکرمہ میں انتقال - بہار کے سات حجاج کرام کا مکہ مکرمہ میں انتقال

بہار کے حجاج کی واپسی شروع ہو چکی ہے۔ حج بھون پٹنہ کے مطابق اس مرتبہ سات حاجیوں کی موت مکہ شریف میں ہوئی ہے۔

پلاسٹک سرجری کا عالمی دن منایا گیا
پلاسٹک سرجری کا عالمی دن منایا گیا

By

Published : Jul 18, 2023, 9:16 PM IST

بہار کے حجاج کی واپسی شروع ہو چکی ہے۔ حج بھون پٹنہ کے مطابق اس مرتبہ سات حاجیوں کی موت مکہ شریف میں ہوئی ہے۔ ریاست کے 3200 سے زیادہ حجاج کرام گیا ہوائی اڈہ سے اس بار سفر حج پر روانہ ہوئے تھے جبکہ مکه مدینہ میں اب سات حجاج کا انتقال ہوگیا۔ سی او راشد حسین نے بتایا کہ حج کے دوران بہار سے تعلق رکھنے والے سات حاجیوں کا انتقال ہوا جن میں گیا ضلع کے بھی حاجی شامل ہیں۔

گیا کے نالہ روڈ معروف گنج کے رہنے والے محمد حیدر کا مکہ مکرمہ میں انتقال ہوگیا۔ محمد حیدر اپنے بھائی محمد سکندر کے ساتھ حج پر روانہ ہوئے تھے۔ 65 سال کے حیدر کے انتقال کے بعد ان کی تدفین وہیں عمل میں لائی گئی۔ سی او راشد حسین نے بتایا کہ کئی ایسے حاجی بھی تھے جن کی طبیعت سخت علیل ہو گئی تھی تاہم وہاں انہیں بہتر علاج کی وجہ سے اب وہ صحت یاب ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: AMU اے ایم یو طالب علم پر جان لیوا حملہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ

انہوں نے بتایا کہ جن حجاج کرام کا انتقال ہوا ہے ان کے سامان ان کے کور کے دوسرے حاجیوں کے ساتھ منگوایا جا رہا ہے۔ واضح ہو کہ بہار کے حاجیوں کی پرواز کا سلسلہ سات جون سے شروع ہوا تھا اور یہ سلسلہ 21 جون تک جاری رہا بہار سے کل 3212 عازمین حج سفر حج پر روانہ ہوئے تھے اب واپسی کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور یہ سلسلہ ایک اگست تک جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details