اردو

urdu

By

Published : Apr 20, 2022, 10:20 PM IST

ETV Bharat / state

Seven killed in Ludhiana Fire Incident: لدھیانہ میں آگ لگنے سے سمستی پور کے سات لوگوں کی موت

پنجاب کے ضلع لدھیانہ میں بدھ کی صبح ایک کچی بستی میں آگ لگنے سے بہار کے ایک ہی خاندان کے سات افراد زندہ جل گئے۔ مرنے والے افراد بہار کے سمستی پور کی بندھار پنچایت کے باگھوپور وارڈ نمبر 9 کے رہائشی تھے۔ Seven killed in Ludhiana Fire

لدھیانہ میں آگ لگنے سے سمستی پور کے سات لوگوں کی موت
لدھیانہ میں آگ لگنے سے سمستی پور کے سات لوگوں کی موت

سمستی پور:پنجاب کے ضلع لدھیانہ میں بدھ کی علی الصبح ایک کچی بستی میں آگ لگنے سے سات افراد زندہ جل گئے۔ واقعہ سمرالہ چوک کے نزدیک ٹبہ روڈ پر واقع مکڑ کالونی کی ہے۔ متوفی افراد بہار کے سمستی پور میں شیواجی نگر بلاک کے تحت بندھار پنچایت کے باگھوپور وارڈ نمبر 9 کے رہائشی تھے۔ Seven killed in Ludhiana Fire

معلومات کے مطابق مرنے والے افراد اپنے گھر والوں کے ساتھ شادی کے لیے گاؤں آنے کی تیاری کر رہے تھے۔ 29 اپریل کو بڑے بیٹے راجیش کی شادی تھی۔ اس سے پہلے ہی کچی آبادی میں آگ لگنے سے خاندان کے تمام افراد زندہ جل گئے۔ ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی موت کے بعد پورے گاؤں میں افراتفری کا ماحول ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی سمیت ان کے 5 بچے بھی شامل ہیں۔ مرنے والوں کی شناخت سریش سہنی (55) اس کی بیوی ارونا دیوی (52) بیٹی راکھی (15) منیشا (10) گیتا (8) چندا (5) اور 2 سالہ بیٹے سنی کے طور پر کی گئی ہے۔ خاندان کا بڑا بیٹا راجیش بچ گیا ہے۔ وہ اپنے دوست کے گھر سونے گیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متاثرہ خاندان گھر پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ لوگوں نے بتایا کہ وہ لدھیانہ میں رہ کر کباڑی کا کاروبار کر کے اپنے خاندان کا لالن پالن کررہے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گاؤں میں غم کا ماحول پیدا ہوگیا۔

ویڈیو

آگ کی وجہ بتایا جارہا ہے کہ گھر کے قریب کچرے کا ڈھیر ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک کچی آبادی تھی۔ جس میں اچانک آگ لگ گئی۔ چیخ و پکار سن کر لوگ وہاں پہنچے اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی موقع پر پہنچی فائربریگیڈ کی ٹیم نے کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا لیکن آگ اتنی شدید تھی کے گھر میں پھنسے خاندان کے کسی بھی فرد کو باہر نکالا نہیں جاسکا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور اسپتال کی ٹیم موقع پر پہنچی وہیں ڈی سی سوربھی ملک اور پولس کمشنر کوستب شرما بھی موقع پر پہنچ گئے۔ فارنسک ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا۔ راجیش کو اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچا اور اس نے بتایا کہ اس کے والد سریش کمار کباڑی کا کام کرتے تھے، آگ کیسے لگی؟ اس حوالے سے ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مزید پڑھیں:

واقعے کے سلسلے میں مشرقی لدھیانہ کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سریندر سنگھ نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سول اسپتال کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی، ڈی سی سوربھی ملک اور پولس کمشنر کوستبھ شرما بھی موقع پر پہنچے تھے۔ پولیس نے تمام لاشوں کو جھونپڑی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال بھجوا دیا ہے۔ لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ جھونپڑی میں آگ کیسے لگی۔

پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ فارنسک ٹیم نے جائے وقوع سے نمونے اکٹھے کر کے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے ہیں۔ تاہم یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کسی نے کچی بستی کو اس وقت آگ لگائی جب پورا خاندان سو رہا تھا۔ پولیس ہر پہلو سے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details