پٹنہ: بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے نے آج پارٹی دفتر میں ایک پریس کانفرنس ذریعے صحافیوں کو بتایا کہ بہار میں اب تک کورونا کے 7 کروڑ 60 لاکھ ٹیکے (Corona Vaccination) لگائے جاچکے ہیں۔ حالانکہ انہوں نے کہا کہ 'کورونا وبا ابھی بھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے اس لیے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے'۔
منگل پانڈے نے کہا کہ 'پورے بہار میں نومبر کی شروعات تک چھ کروڑ سے زائد لوگوں کو ویکسین (Corona Vaccination) لگایا جاچکا تھا جبکہ ہمارا ہدف دسمبر تک سات کروڑ کا تھا جس ہم پورا کرچکے ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ اس بیماری سے عالمی سطح پر لوگ پریشان ہوئے ہیں۔ بہار بھی اس وبا سے کافی متاثر رہا تاہم نتیش حکومت مکمل طور پر مستعد رہی، محکمہ صحت کے تمام کارکنان نے اپنی جان جوکھم میں ڈال کر لوگوں کی تحفظ فراہم کی، اس لئے ہمیں ابھی بھی اب وبا سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:
Coronavirus Update: ملک میں کورونا کیسز میں کمی
منگل پانڈے نے کہا کہ انہیں ابھی بھی یہ اطلاع موصول ہورہی ہے کہ کئی صدور علاقوں کے لوگ آج بھی ویکسین لینے سے ہچکچاہٹ محصوص کررہے ہیں تو ایسے لوگوں کے لیے انہوں نے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی ہے جو ان کو ٹیکہ کاری کے لیے مسلسل بیدار کررہی ہے۔