کیمور:ریاست بہار کے کیمور میں پولیس کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ دراصل کیمور پولیس نے درگاوتی تھانہ علاقہ کے دھنیچھا میں واقع ایک پائپ کی دکان سے چوری شدہ لاکھوں روپے کا سامان ضبط کرتے ہوئے سات چوروں کو گرفتار کیا ہے۔ چوروں کے پاس سے پانچ موبائل بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ Seven arrested in kaimur robbery case
اس سلسلے میں ایس پی راکیش کمار نے بتایا کہ چار اگست 2022 کی رات کو نامعلوم چوروں نے درگاوتی تھانہ علاقے کے دھنیچھا میں واقع ایک پائپ کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے پائپ، سمر سیبل موٹر سمیت دیگر سامان چوری کر لیا تھا۔ اس سلسلہ میں مقدمہ نمبر 231/22 درگاٶتی تھانے میں درج کیا گیا تھا، جس میں نامعلوم افراد کو ملزم بنایا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ درگاوتی پولیس نے تکنیکی تحقیق کے بنا پر واردات کے وقت کچھ مشکوک نمبروں کو نشان زد کیا تھا اور پہلے شک کی بنیاد پر رام گڑھ تھانہ علاقہ کے نونار کے رہنے والے اشوک کمار کو گرفتار کر تفتیش شروع کی گئی تھی۔ تفتیش کے دوران گرفتار شخص نے چوری کا اعتراف کیا اور اس واقعے میں ملوث اپنے دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کی۔