اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاون کے باعث پھیکا ہوا سیوئی کا ذائقہ - بہار نیوز

ریاست بہار کے بھاگلپور شہر میں سیوئی تیار کرنے کی سب سے قدیم مِل، جس کے مالک محمد مومن ہیں۔ ویسے تو ان کا کام پورے سال چلتا ہے، لیکن رمضان کے شروع ہوتے ہی ملوں میں دن رات مشینیں چلتی ہیں اور کاریگر سیوئیاں تیار کرنے میں مصروف رہتے ہیں، لیکن اس دفعہ ایسا نہیں ہے۔

سیوئی
سیوئی

By

Published : May 13, 2020, 11:56 PM IST

لاک ڈاؤن میں ڈیڑھ مہینے سے زیادہ بند رکھنے کے بعد اب جا کر انہوں نے سیوئی بنانے کا کام شروع کیا ہے، جہاں انہوں نے اپنے کاریگروں کو صفائی ستھرائی اور منہ ناک ڈھکنے کی خاص ہدایت دے رکھی ہے تاکہ انفیکشن سے محفوظ رکھا جاسکے۔

دیکھیں ویڈیو

اس کےعلاوہ بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہیں کئی طرح کی دقتوں کا سامنا ہے۔ ان کے مِل میں پٹنہ کے خصوصی کاریگر کام کیا کرتے تھے، جنہیں لچھا سیوئی بنانے میں خصوصی مہارت حاصل ہے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ نہیں آسکے تو مقامی کاریگروں سے کام چلا رہے ہیں۔

جہاں کاریگر پہلے سیوئی کیلئے آٹا گوندھتا ہے، پھر اسے مشین میں ڈالتا ہے اور پھر اسے لچھے کی شکل میں سجاکر خشک کرنے کیلئے دھوپ یا ہوا دار جگہ میں ڈالتا ہے اور خشک ہونے کے بعد اس کو ریفائن اور ڈالڈا میں چھانا جاتا ہے۔ اس طرح لچھا سیوئی تیار ہوتی ہے۔

سیوئی

محمد مومن لچھا سیوئی شہر کے صدور علاقوں کے علاوہ بنگال اور جھارکھنڈ جیسی ریاستوں میں بھی سپلائی کرتے ہیں، لیکن اس دفعہ لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے مال کے نقل و حمل میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس لئے وہ آرڈر ہی نہیں لے رہے ہیں، اس لئےان کے مِل کی پیداوار گزشتہ برسوں کے مقابلے 10 فیصد بھی نہیں ہے۔

عید الفطر کو سیوئیوں کی عید کے طور پر بھی مشہور ہے، لیکن کورونا کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن نے سیوئیوں کا ذائقہ پھیکا کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details