اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی ایڈ میں کامیاب طلبأ و طالبات کے اعزاز میں الوداعی تقریب - طلبأ و طالبات

ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع گیا کالج گیا کے شعبے بی ایڈ کے کامیاب طلبأ و طالبات کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔

الوداعی تقریب

By

Published : Aug 23, 2019, 10:55 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 11:25 PM IST

تقریب میں شعبۂ بی ایڈ کے طلباء وطالبات کے علاوہ دیگر تمام شعبوں کے بھی اساتذہ شریک ہوئے اور کامیاب ہونے والے طلبأ و طالبات کے تابناک مستقبل کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

اس موقع پر طلبأ نے اظہار خیال پیش کرتے ہوئے مختلف سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور اساتذہ کی محنت ، کالج انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کے لیے شکریہ ادا کیا۔

کالج کے پرنسپل پروفیسردنیش پرسادیادو نے اپنے خطاب میں طلبأ و طالبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی کے امتحان سے خوف کے معاملے کو ختم کریں اور خوب دل لگا کر محنت سے اپنے کاموں کو اور ذمہ داریوں کو انجام دیں۔

بی ایڈ کے ایچ او ڈی ڈاکٹر دھننجے نے کہا کہ طلباء وقت کی قدر کریں اور وقت کو غنیمت جانتے ہوئے اس کا صحیح استعمال مناسب انداز میں کرنے کے ساتھ ساتھ نظام الاوقات کے تحت امتحانات کی تیاری کریں۔

الوداعی تقریب

انہوں نے کہا کہ سماج میں اپنا کردار مثالی بنائیں اور اپنے اخلاق کو بہتر سے بہتر بنائیں، اخلاق سے انسان کی پہچان ہوتی ہے اور تعلیم سے ہی اخلاق بہتر بنتے ہیں، طلباء نے بھی اپنے استاتذہ کی خدمات اور ان کی تعلیم کو یادکرکے نمناک بھی ہوئے اور کہا کہ انہیں جوتعلیم وتربیت ملی ہے اس سے وہ مثالی شہری اور اچھاشاگرد بن کر دکھائیں گے اور ملک و ریاست کی ترقی میں ایمانداری اور قومی یکجہتی وگنگاجمنی ثقافت کے علمبردار بنیں گے۔

پاس آوٹ ہونے والے طالب علم آسوتوش نے بتایاکہ یہ تقریب 2019/2018 کے پاس طلباء اور نئے سیشن کے طلباء کے تعاون سے منعقد کی گئی ہے جس میں شعبے کے تمام اسٹاف موجود تھے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 11:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details