ریاست بہار کے بھاگلپور شہر میں واقع اردو رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام ایم ایم ڈگری کالج میں "اردو کی ترویج واشاعت میں ہماری ذمہ داریاں"کے موضوع Our Responsibility to Promote Urdu پر ایک مذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے سکریٹری ڈاکٹر حبیب مرشد خان نے کہا کہ اردو کے فروغ اور اسکی ترویج واشاعت میں ہم لوگ اکثرو بیشتر سرکارکی تساہلی، انتظامیہ کی بدانتظامی اور دوسروں کا روناروتے ہیں۔ لیکن در حقیقت اردوکے فروغ اور ترویج و اشاعت میں بذات خود اپنی اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہیں۔ لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم خود اس کی شروعات کریں۔'
اس موقع پر پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دے رہے اردو رابطہ کمیٹی کے صدر ڈاکٹر جمال شاہد رزمی نے کہاکہ وقت کا تقاضہ ہے کہ اردو والے خود احتساب کریں تبھی اردو کا فروغ ممکن ہوگا اور اس کا چلن عام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم کا اصرار ہے کہ اردو پڑھیں، لکھیں اور بولیں۔'
اس موقع پر مہمان ذی وقار سماجی کارکن اور احمد آباد سے تشریف لائے صنعت کار ولی احمد خان احمد آباد نے زور دیا کہ اردو کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقوں میں جانے اور اردو سے متعلق مسائل جاننے کی کوشش کرنی ہوگی تبھی اردو کی ترقی ممکن ہے۔'