پٹنہ:اردو کونسل ہند کے صدر شمائل نبی نے کہا کہ مرحوم شمس الہدیٰ استھانوی بہار میں اردو صحافت کے بنیاد گزاروں میں تھے۔اس کے علاوہ انہوں نے ملت کی سر بلندی اور اردو زبان کی ترقی کے لئے بھی بہت سارے اقدامات کئے۔اردو ایڈیٹرس کانفرنس کے ذریعہ انہوں نے اردو اخباروں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی۔وہ تاحیات صحافت ، سماجی خدمت اور ملی و لسانی سرگرمیوں سے جڑے رہے۔بڑا صحافی ہونا بڑی بات نہیں بلکہ بڑا انسان ہونا بڑی بات ہے. شمس الہدیٰ استھانوی یقیناً ایک بڑے انسان تھے۔
اس موقع پر شمس الہدیٰ استھانوی کی زندگی، شخصیت، ان کی نمایاں صحافتی ملی اور لسانی خدمات پر مشتمل ایک دستاویزی کتاب مرد صحافت شمس الہدی استھانوی" اور ان پر ایک تعارفی فولڈر کا اجراء بھی عمل میں آیا۔ کتاب کا جامع تعارف اورتبصرہ محقق ڈاکٹر نسیم اختر نے اپنے مخصوص انداز میں پیش کیا۔اردو مشاورتی کمیٹی کے سابق صدر نشین شفیع مشہدی نے کہا کہ شمس الہدی استھانوی انکساری اور وفاداری کے مرقع تھے۔ ساری زندگی انہوں نے صحافت اور اردو کی خدمت کی.