پٹنہ: بہار کے سیمانچل سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ عظیم فنکار و ادیب فنیشور ناتھ رینو Phanishwar Nath Renu کے پیدائش کے سو سال پورے ہونے پر شعبہ ہندی پٹنہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ قومی سمینار منعقد کیا گیا۔
پروگرام کا افتتاح ریاستی وزیر تعلیم وجے کمار چودھری نے کیا جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے معروف نقاد پروشتم اگروال کلکتہ یونیورسٹی و شاعر آلوک دھنوا نے شرکت کی۔ پٹنہ یونیورسٹی کا سیمینار ہال ادبا، شعراء، اساتذہ طلبا و محبان ہندی ادب سے بھرا ہوا تھا۔
پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے شعبہ ہندی کے صدر ڈاکٹر ترون کمار نے کہا کہ بہار کی ترقی میں پٹنہ یونیورسٹی Patna University کا اہم کردار رہا ہے۔ یہاں سے وہ طالب علم تعلیم حاصل کر کے نکلے جنہوں نے آگے چل نہ صرف بہار بلکہ ملک کی قیادت کی ہے۔
پھنیشور ناتھ رینو ملک ہی نہیں بیرون ملک میں بھی اپنی کہانیوں کی وجہ سے پہچانے گئے۔ ان کے مشہور ناول "میلا آنچل" ایک سو ایڈیشن مکمل کر لیے ہیں۔ ان کی تصنیفات کا لوگ آج بھی دلچسپی سے مطالعہ کرتے ہیں۔