بہار کے ریاستی وزیر و بی جے پی کے سینیئر رہنما رام صورت رائے گزشتہ دنوں خطہ سیمانچل کو لیکر متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ سیمانچل بنگلہ دیشی دراندازوں کا مرکز بن گیا ہے، جیسے دہلی میں غیر قانونی طور پر رہنے والے لوگوں پر بلڈوزر چلا ہے اسی طرح سیمانچل میں بھی ریاستی حکومت ایک سروے کرائے کہ ارریہ، کٹیہار، کشن گنج اور پورنیہ میں کتنے فیصد بنگلہ دیشی درانداز رہتے ہیں، جو غیرقانونی طور پر رہ رہے ہیں ان پر فوری کارروائی کرتے ہوئے یہاں سے باہر کریں۔ Controversial Statement of Bihar Minister Regarding Semanchal
انہوں نے کہا کہ یہ بہار اور ملک کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں. مذکورہ بیان پر سیمانچل کے رہنماؤں نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بیان کی نہ صرف مذمت کی ہے بلکہ نتیش حکومت سے ایسے وزیر پر کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے. پورنیہ کے رکن اسمبلی و ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اخترالایمان نے سخت لفظوں میں وزیر رام صورت رائے سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر موصوف ثابت کریں کہ سیمانچل کے کس علاقے میں بنگلہ دیشی انداز رہتے ہیں، ہمارے سیمانچل کو بدنام کرنے کی کوشش ہو رہی ہے جو قابل مذمت ہے۔