جھنجھار پور (بہار) : مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر امت شاہ نے آج کہا کہ بہار میں بننے والا خود غرض اتحاد ریاست کو دوبارہ جنگل راج کی سمت لے جا رہا ہے۔
Shah Criticizes INDIA Alliance خود غرض اتحاد بہار کو پھر جنگل راج کی طرف لے جا رہا ہے، شاہ - للت کرپوری اسٹیڈیم میں ایک اجتماع سے خطاب
شاہ نے ہفتہ کو یہاں للت کرپوری اسٹیڈیم میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خود غرض اتحاد کی تشکیل کے بعد سے ہی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو جہاں دوبارہ سرگرم ہیں، وہیں وزیر اعلیٰ نتیش کمار غیر فعال ہو گئے ہیں۔
Published : Sep 16, 2023, 6:50 PM IST
شاہ نے ہفتہ کو یہاں للت کرپوری اسٹیڈیم میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خود غرض اتحاد کی تشکیل کے بعد سے ہی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو جہاں دوبارہ سرگرم ہیں، وہیں وزیر اعلیٰ نتیش کمار غیر فعال ہو گئے ہیں۔ جب لالو متحرک ہوں اور نتیش کمار غیر فعال ہو جائیں تو لوگ اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں کہ بہار کیسے چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ 12 لاکھ کروڑ روپے کے گھوٹالے ہوئے تو یونائیٹڈ پروگریسو الائنس (یو پی اے) کا نام ہی بدل دیا گیا۔ ریلوے کے وزیر رہتے ہوئے یادو نے اربوں کھربوں کی بدعنوانی کی۔ عدالت میں کیس چل رہا ہے لیکن وزیر اعلیٰ کمار کولالو کی بدعنوانی نظر نہیں آرہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کا آغاز، 5 ریاستوں کے انتخابات پر توجہ
وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعلی کمار اچھی طرح جانتے ہیں کہ بہار کی ترقی کے لیے یو پی اے حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ کرپشن چھپانے کے لیے یو پی اے کو انڈیا الائنس کا نام دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے بہار کے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ کوئی بھی نام بدل لیں لیکن یاد رکھنا ہوگا کہ یہ وہی لالو پرساد یادو ہیں جنہوں نے بہار کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا تھا۔
یواین آئی۔