اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار کے ضلع گیا میں کشیدگی، متعدد زخمی - کشیدگی کے دوران گولی باری

ریاست بہار کے ضلع گیا میں فرقہ ورانہ کشیدگی کے دوران فائرنگ میں ایک بچہ سمیت چار خواتین زخمی ہوگئیں ۔

بہار کے گیا میں گولیوں کی کونج

By

Published : Oct 11, 2019, 2:08 AM IST

Updated : Oct 11, 2019, 7:18 AM IST

اطلاعات کے مطابق گیا شہر میں واقع توتواڑی محلے میں کچھ شرپسندوں کے مابین تصادم ہوا جس کے بعد اشتعال انگیز نعرے بازی ہونے لگی۔

اس تصادم کو بعض افراد نے فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں گولیوں کا تبادلہ ہوا۔

گولیوں کے تبادلہ کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے چار افراد زخمی ہوئے جن میں ایک بچہ سمیت تین خواتین شامل ہیں۔

بہار کے گیا میں گولیوں کی کونج

زخمیوں کو مگدھ میڈیکل کالج وہسپتال میں علاج کے لیے بھرتی کرایا گیا ۔

بتایا جارہا ہے کہ زخمیوں میں مقامی وارڈ نمبر تیرہ کے وارڈ کونسلر راہل کمار کے سبھی رشتہ دار ہیں جو ہنگامے کے دوران اپنے گھر کی دوسری منزل پر کھڑے تھے۔

ڈی ایم ابھشیک کمار سنگھ ، ایس ایس پی راجیومشرا سمیت اعلی افسران جائے واردات پر پہنچ کر حالات کوقابو کرنے کی کوشش کی تاہم، ابھی بھی حالات کشیدہ ہیں لیکن انتظامیہ اس پر قابو پانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔

پولیس کی بھاری نفری کو علاقے میں تعیناتکیا گیا ہے تاکہ کوئی بھی ناخوشگور واقعہ پیش نہ آئے۔

ایس ایس پی راجیو مشرا نے بتایا کہ ’حالات قابو میں ہیں، تاہم کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔‘ انہوں نے فرقہ ورانہ تشدد کی اصل وجہ نہیں بتائی البتہ یہ کہا کہ دوگروپ میں جھگڑا ہواتھا جس کے بعد گولیاں چلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ’ شرپسندوں کوکسی بھی حال میں بخشا نہیں جائیگا ان پرسخت کاروائی کی جائیگی‘۔

Last Updated : Oct 11, 2019, 7:18 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details