دارالحکومت دہلی میں پھنسے ہوئے دیگر ریاستوں کے تارکین وطن مزدوروں کو ان کے آبائی ریاست پہنچایا جا رہا ہے۔
مرکزی حکومت کے حکم پر دہلی حکومت نے بھارتی ریلوے اور متعلقہ ریاستی حکومت کے ساتھ رابطہ کرنے کے بعد تارکین وطن مزدوروں کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پہلی شرمک ٹرین جمعرات کی شب آٹھ بجے مدھیہ پردیش کے لئے روانہ ہوئی اور اب دوسری ٹرین بہار جارہی ہے۔
جمعہ کے روز مزدوروں کی خصوصی ٹرین نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے سہ پہر تین بجے بہار کے مظفر پور کے لئے روانہ ہوگی۔
نئی دہلی سے کھلنے کے بعد یہ ٹرین مراد آباد، سیتا پور، گورکھپور کے راستے مظفر پور پہنچے گی۔
غور طلب ہے کہ دہلی سے بہار جانے کا سارا خرچ دہلی حکومت دے گی۔ دہلی کے مختلف شیلٹر ہوم میں رہ رہے مزدوروں کو ڈی ٹی سی بسوں کے ذریعے ریلوے اسٹیشن پہنچایا جائے گا۔
واضح رہے کہ 'ٹرین میں جانے سے پہلے تمام افراد کی اسکرینینگ کی جائے گی۔'