اردو

urdu

ETV Bharat / state

پورنیہ پارلیمانی حلقے میں کون بازی مارے گا؟

عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بہار کی پانچ پارلیمانی سیٹوں پر آج پولنگ ہوگی۔ اس میں پورنیہ پارلیمانی سیٹ بھی شامل ہے۔

پورنیہ پارلیمانی حلقے میں کون بازی مارے گا؟

By

Published : Apr 18, 2019, 2:50 AM IST

سیمانچل میں پورنیہ پارلیمانی حلقہ انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔

اس بار پورنیہ پارلیمانی حلقے سے این ڈی اتحاد کے امیدوار سنتوش کمار ہیں جبکہ عظیم اتحاد سے ادے سنگھ عرف پپو سنگھ قسمت آزما رہے ہیں۔

سنہ 2009 میں پپو سنگھ، بی جے پی سے رکن پارلیمان رہ چکے ہیں لیکن چند روز قبل وہ کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔

کسی زمانے میں اس سیٹ پر سی پی آئی، کانگریس کا قبضہ رہا ہے مگر ادے سنگھ نے سنہ 2009 میں بی جے پی کے امیدوار کے طور پر انتخاب میں حصہ لیا اور کانگریس کے امیدوار کو شکست دی۔

سیمانچل گاندھی کے نام سے مشہور الحاج تسلیم الدین بھی پورنیہ سے رکن پارلیمان رہ چکے ہیں۔

پورنیہ پارلیمانی حلقہ میں کل 1758 بوتھ پر 1764151 ووٹرز ہیں جس میں خواتین ووٹرز کی تعداد 848975 اور مرد ووٹرز کی تعداد 915126 و دیگر ووٹرز 50کے قریب ہیں۔

پورنیہ پارلیمانی حلقہ میں کل 6 اسمبلی حلقے ہیں اور اس میں 971 پولنگ سینٹر اور 1758 پولنگ ٹیم ہے۔

خواتین کی سہولت کے لیے 148 مراکز قائم کیے گئے ہیں اور انتخابات کو شفاف اور پُر امن طریقے سے کرانے کے لیے 7 ہزار 32 انتخابی ملازم، 12 ہزار 49 پولیس اہلکار اور پی سی سی کے 707 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

اس حلقے سے کل 16 امیدوار قسمت آزما رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details