گیا ضلع میں واقع شتابدی پبلک اسکول میں طالب علموں سے سرکاری وظیفہ کے نام پررقم وصولنے کا معاملہ سرخیوں میں آیا ہے۔ اسکول کے خلاف طالب علموں کے گارجین نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔گیا میں واقع شتابدی پبلک اسکول کے طالب علموں کو سرکاری وظیفہ حاصل کرنے کے لیے اسکول میں پیسے خرچ کرنے پڑتے ہیں ، سرکاری وظیفہ جیسے پری میٹرک اسکالرشپ کے فارم پر پرنسپل کے دستخط کرانے کو 30 روپئے بونافائڈ کے نام پر فیس جمع کرنی ہوتی ہے جس پر طالب علموں کے گارجین نے مخالفت کی ہے۔ School Takes Money from Students for Scholarships
ایک بچےکے سرپرست ابولفرح نے سوال کھڑا کیا ہے کہ حکومت غریب بچوں کی تعلیم کے لیے وظیفہ دیتی ہے تاہم اسکول غریب بچوں کی مدد کے نام پر اضافی رقم وصول رہا ہے۔ حالانکہ بونافائڈ سرٹیفکٹ وظیفہ کی رقم حاصل کرنے کے لیے الگ سے بنانے نہیں ہیں۔ فارم کے فارمیٹ میں ہی وہ بھی شامل ہے تاہم اسکول میں پیسے لیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ان بچوں کو مشکلات کا سامنا ہے جن کے والدین کسی طرح سے انہیں موٹی فیس اداکرکے پڑھارہے ہیں تاہم اضافی فیس ادا کرنے کے وہ اہل نہیں ہیں۔ Gaya School takes money for Bonafide