ریاست بہار کے بھاگلپور سے متصل گڈا ضلع میں واقع بسنترائے بلاک کے بیلڈھیا گاؤں میں موجود آزاد پاپولر اکیڈمی گزشتہ دو دہائیوں سے کثیر آبادی والے قبائلی علاقے میں تعلیم کا شمع روشن کر رہی ہے۔ لیکن گزشتہ دو سالوں سے جاری کورونا بحران کے سبب درپیش معاشی تنگی کے باعث تعلیم کا سلسلہ منقطع کر دینا پڑا تھا، لیکن اب حالات بہتر ہونے کے بعد سے اس اکیڈمی نے دوبارہ علم کی روشنی جلانے کا بیڑہ اٹھایا ہے اور اس کے لیے ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ School Reopening In Bhagalpur
اس موقع پر بھاگلپور کے اے ڈی ایم معیض ضیاء مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ہنرمند بننے کی کوشش کریں کیونکہ آٹومیشن کے اس دور میں ملازمت پہلے کے مقابلے کم ہوگئی ہے۔ اس موقع پر پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دے رہے علاقے کی معروف شخصیت، سماجی کارکن اور شیخ کلیان منچ کے صدر محمد سلیمان جہانگیر نے تعلیم کے تعلق سے آزاد پاپولر اکیڈمی کی خدمات کی جم کر تعریف کی۔ ساتھ ہی علاقے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں تاکہ معاشرے کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی بھی ممکن ہوسکے۔ School Reopening In Bhagalpur