کورونا وائرس کے معاملات کو دیکھتے ہوئے بہار حکومت بھی احتیاطی تدابیر کر رہی ہے۔ اس لیے عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے ریاست بہار کے ضلع گیا میں تمام اسکولوں، کالجوں اور کوچنگ مراکز کو 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ وزیر اعلی نتیش کمار کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے پریس کانفرنس میں یہ معلومات دی۔
ضلع گیا میں سرکاری و غیر سرکاری اسکول بند رہیں گے لیکن سرکاری اساتذہ اسکولوں میں آئیں گے۔ اس کے علاوہ سنیما ہال، تمام پارکس، چڑیا گھر بھی 31 مارچ تک بند رہیں گے۔ تمام ہسپتالوں میں انتظامات بڑھانے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ پیر کو دوبارہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس میں چکن، مٹن اور مچھلی کے فروخت پر بھی فیصلہ لیا جائے گا۔