بیتیا:بیتیا سرکٹ ہاؤس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بہار جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا نے کہا کہ چمپارن کی سرزمین سے دورے کا آغاز اپنے آپ میں ایک بہت ہی تاریخی لمحہ ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ اسی چمپارن کی مقدس سرزمین باپو مہاتما گاندھی کی قیادت میں انگریزوں کی ظالمانہ طاقت کے خلاف ستیہ گرہ تحریک شروع کی گئی تھی۔ آج ہمارا ملک ایک بار پھر نازک موڑ پر کھڑا ہے، ملک میں ہنگامی حالت ہے، جمہوریت کا آنچل لہولہان ہے، حکومت آئین کو بالائے طاق رکھ کر من مانی کر رہی ہے، بے روزگاری اور مہنگائی اپنے عروج پر ہے یعنی مجموعی طور پر موجودہ حکومت نے ملک کی عام عوام کو ہر طرح سے دھوکہ دیا اور مرکزی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ اس تناظر میں 2024 کی جنگ ہم سب کے لیے بہت اہم ہونے والی ہے۔
ریاستی صدر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی پہل پر 23 جون کو پٹنہ میں منعقدہ اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ میں ملک بھر کی تمام اپوزیشن جماعتوں نے پوری یکجہتی کے ساتھ بی جے پی کو شکست دینے کا عزم کیا ہے اور اسکے لیے پارٹی کارکنوں کوبوتھ سطح پر تنظیم کو مضبوط کرنے اور تنظیم کو متحد رکھنے کی ضرورت ہے، اس لئے ہم نے 2024 لوک سبھا کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ریاست کے تمام ضلع اور ڈویژنل علاقوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کا آغازچمپارن کی سرزمین سے ہوا۔ کوئی بھی مہم شروع کرنے کے لیے اس سے اچھی جگہ اور کیا ہو سکتی ہے، جہاں ذرے ۔ زرے میں سنسکارہو اور ہر شخص میں ستیہ گرہ ہو۔ میں آپ کے درمیان صرف سیاسی مقصد کے لیے نہیں آیا، مقصد اس سے بہت بڑا ہے۔ میں ایک ایک کر کے بہار کے تمام علاقوں میں جاو ¿ں گا اور ان تمام دوستوں سے ملوں گا جو ویکاس پروش نتیش کمار پر بھروسہ رکھتے ہیں جو ان کی قیادت میں عظیم تبدیلی کے مہا یگیہ کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ آج ہمارا ملک جس طرح کے حالات سے گزر رہا ہے، اس میں جے ڈی یو کے کارکنوں کی ذمہ داری بہت اہم ہو جاتی ہے، لیکن ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ ہماری تنظیم کے کارکن اور عہدیدار اس ذمہ داری کو پوری ایمانداری سے نبھائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ہم بہار کی تمام 40 لوک سبھا سیٹوں پر عظیم اتحاد کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے۔