اردو

urdu

ETV Bharat / state

سمستی پور: 21 جولائی تک عدالتی کاموں میں وکلاء حصہ نہیں لیں گے

سمستی پور اور دلسنگھ سرائے عدالت میں اب تک 13 لوگ کورونا متاثر ہیں۔ حفاظتی نقطہ نظر سے ایڈوکیٹ یونین نے عدالتی کاموں سے الگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

By

Published : Jul 14, 2020, 7:25 PM IST

علامتی تصویر
علامتی تصویر

بہار کے سمستی پور ضلع میں کورونا کے بڑھتے انفیکشن کے مد نظر ضلع ایڈوکیٹ یونین نے منگل سے اکیس جولائی تک عدالتی کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یونین کے ضلع صدر اور سنیئر وکیل کرن سنگھ نے بتایا کہ سمستی پور ضلع میں مسلسل کورونا انفیکشن میں اضافہ دیکھتے ہوئے آج سے آئندہ اکیس جولائی تک سبھی وکلاء کوئی بھی عدالتی کام نہیں کریں گے۔ سمستی پور اور دلسنگھ سرائے عدالت میں اب تک 13 لوگ کورونا متاثر ہیں۔ حفاظتی نقطہ نظر سے ایڈوکیٹ یونین نے عدالتی کاموں سے الگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سنگھ نے بتایا کہ سمستی پور ضلع کے دلسنگھ سرائے، پٹوری اور سمستی پور عدالت کے ایک ہزار سے زائد وکلاء عدالتی کاموں سے اپنے کو الگ رکھیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details