اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sadbhavna Conference سدبھاونا کانفرنس میں قومی یکجہتی پر زور - موجودہ حالات میں سدبھاونا بھائی چارہ

گیا میں جمیعت علماء کی جانب سے منعقدہ سدبھاونا کانگریس کے دوران قومی یکجہتی بھائی چارہ اورآپسی اتحاد پرزوردیا گیا۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ قومی یکجہتی کی بدولت ہی ملک بچے گا اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔Sadbhavna Conference

سدبھاونا کانفرنس میں قومی یکجہتی پر زور
سدبھاونا کانفرنس میں قومی یکجہتی پر زور

By

Published : Sep 27, 2022, 4:27 PM IST

گیا: بہار کے ضلع گیا میں جمیعت علماء کی جانب سے سدبھاونا کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس سے ہندو مسلم سکھ اور عیسائی مذہب کے رہنماوں اور مذہبی پیشواوں نے خطاب کیا۔اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں سدبھاونا بھائی چارہ اور آپسی اتحاد سے ہی ملک بچے گا اور ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا۔Sadbhavna Conference Held In Gaya In Bihar

سدبھاونا کانفرنس میں قومی یکجہتی پر زور

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جمیعت علماء بہار کے نائب صدر قاری فتح اللہ قدوسی نے کہاکہ آپسی بھائی چارہ الفت محبت تبھی ممکن ہے جب معاشرے کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کو ہموار کریں۔ایک دوسرے کے خوشی غم تہوار اور ہر مواقع میں ساتھ ہوں،نفرت پھیلانے والے لوگوں کی تو کوشش ہوتی ہے کہ وہ ملک میں فساد برپا کریں ۔لوگ ایک دوسرے کے دشمن ہوں ۔یہ بھی حقیقت ہے کہ سیاسی افراد اپنی سہولت اور حکمرانی کے لئے اس طرح کی نفرت کو بڑھاوا دیتے ہیں لیکن نفرت کو محبت سے ختم کیا جاسکتاہے۔

سدبھاونا کانفرنس میں قومی یکجہتی پر زور

فادر انٹونو ڈائریکٹر جی ون سنگھم بودھ گیا نے کہا کہ سدبھاونا، یکجہتی، محبت وبھائی چارے کو فروغ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے. اس کے لئے ہم سب کو مل کر کوشش کر نے کی ضرورت ہے. وہ عیسائی دھرم کو مانتے ہیں . لیکن میرا رشتہ تمام مذاہب والوں کے ساتھ بھائی کا رشتہ ہے۔

سکھ مذہب کے نمائندہ اور گردوارہ کمیٹی گیا کے نائب صدر رونق سنگھ نے کہا کہ کوئی دھرم آپس میں اختلاف نہیں سکھاتا ، تمام انسان جب پیدا ہو تے ہیں تو وہ صرف اور صرف ایک انسان ہی ہوتے ہیں. کیونکہ پیدائش اور خلقت میں سب برابر ہیں. بعد میں وہ الگ الگ دھرم میں بٹ جاتے ہیں. لیکن ایک سچے انسان کی پہچان یہ ہے کہ و تمام مذاہب کے ماننے والوں کا احترام کریں اور خدمت خلق کا فرائض انجام دیں۔

سدبھاونا کانفرنس میں قومی یکجہتی پر زور

یہ بھی پڑھیں:Rajasthan Congress Crisis سونیا نے کھڑگے، ماکن سے راجستھان کے واقعات پر تفصیلی رپورٹ طلب کی

سدبھاونا کانفرنس کے انعقاد کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے مولانا قاری محمد عظمت اللہ ندوی نے کہا کہ ‌‌وطن‌‌عزیز ملک ہندوستان اس‌ خوبصورت‌ باغ‌ کی‌ طرح ہے ‌‌جس‌میں‌بہت‌ سے مختلف اقسام‌کے‌ پھولوں‌ کے‌ درخت ہوں اور‌‌ ہر‌ پھول کی مہک‌ و خوشبو الگ‌ الگ‌ ہو۔‌لیکن ملک‌ میں‌ چند عناصر‌ یہی‌ کام‌‌ کر‌ رہے‌ ہیں‌ اور ان کی کوشش ہے کہ ملک کی صدیوں پرانی ثقافت آپسی بھائی چارے کو ختم کیا جائے لیکن امن پسند لوگ ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے جبکہ اس موقع پر سناتن دھرم کے متعدد نمائندوں بالخصوص اجے شرما اور ماسٹر مراری نے ملک کے بڑھتے واقعات پرتشویش کا اظہار کیا اور ہندو مسلم اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔Sadbhavna Conference Held In Gaya In Bihar

ABOUT THE AUTHOR

...view details