یوم شہادت پر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں قصیدہ شریف کا نذرانہ پیش کیا گیا۔
حضرت علی کے یوم وصال پر محبان علی جلوس، مجالس اور ایصال ثواب کا اہتمام کرتے تھے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سےاپنے گھروں میں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں.
ای ٹی وی بھارت کے ہدیہ نعت کے خصوصی پیشکش میں شاد سیوانی نے دلکش آواز میں منقبت علی پیش کیا.
حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر نذرانہ عقیدت - لگی نہ دیر ہمیں خلد آنے جانے میں
خلفائے راشدین میں سے ایک اور داماد رسول اکرمؐ، حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت 21 رمضان المبارک کو پیش آئی تھی۔
حضرت علی کی یوم شہادت پر منقبت کا نذرانہ
کہاں وہ لطف کسی بزم کو سجانے میں
جو لطف آتا ہے ذکر علی سنانے میں
علی کا نام سنبھالے ہوئے تھا میں سم کو
نہ لڑکھڑائے قدم دار پر بھی جانے میں
ہم اپنے گھر میں سجائے ہیں ایک عزا خانہ
لگی نہ دیر ہمیں خلد آنے جانے میں