اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mirza Ghalib College in Gaya ہائی کورٹ کی ہدایت پر شمسی بنے مرزاغالب کالج کے سکریٹری - ں شبیع عارفین شمسی

ہائی کورٹ کی مداخلت کے بعد گیا میں واقع مرزاغالب کالج کے سکریٹری کے عہدے پرشبیع عارفین شمسی کو بحال کیا گیا ہے۔ انہیں ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد گورننگ باڈی نے سکریٹری کے عہدے پر دوبارہ بحال کیا۔

عدلیہ کی ہدایت پر شمسی بنے مرزاغالب کالج کے سکریٹری
عدلیہ کی ہدایت پر شمسی بنے مرزاغالب کالج کے سکریٹری

By

Published : Sep 12, 2022, 3:54 PM IST

گیا:ہائی کورٹ کی ہدایت کی ہدایت پر شبیع عارفین شمسی کو مرزا غالب کالج کے سکریٹری کے عہدے پر بحال کردیا گیا ہے۔ کورٹ کی ہدایت کے بعد کالج منتظمہ میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔ اس کے بعد آج ہنگامی میٹنگ ہوئی۔

ہائی کورٹ کی ہدایت پر شمسی بنے مرزاغالب کالج کے سکریٹری

ہائی کورٹ کی ہدایت پر گفتگو کرتے ہوئے شبیع عارفین شمسی کو سکریٹری کا عہدہ اور تمام اختیارات کو گورننگ باڈی نے بحال کردیا حالانکہ میٹنگ سے پہلے شہر میں لوگوں کے لئے موضوع بحث تھا کہ میٹنگ ہنگامہ خیز ہوگی اور اس کو لیکر پولیس جوانوں کی تعیناتی ہوگی لیکن ایسا کچھ نظارہ دیکھنے کو نہیں ملا بلکہ میٹنگ پرامن طریقے سے اختتام ہوئی ہے۔

مرزا غالب کالج کے پروفیسر انچارج پروفیسر سرفراز خان نے بتایا کہ گزشتہ برس کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر کی بحالی ہوئی تھی، بحالی کے عمل اور کاروائی کو چیلنج کرتے ہوئے کالج کے ہی عارضی اسٹاف رینا کماری اور ایک دوسرے اسٹاف نے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی جس کی شنوائی کرتے ہوئے 7 جولائی 2022 کو ہائی کورٹ نے دو اسسٹنٹ پروفیسر کے ساتھ سکریٹری کو ان کے کام کاج پرروک لگادیا۔ اس کے بعد گورننگ باڈی نے میٹنگ کرکے شبیع شمسی کو ہٹاکر شاہ زماں انور کو سکریٹری منتخب کردیا۔اسی دوران 28 جولائی کو ہائی کورٹ نے سکریٹری کے کام کاج کو دوبارہ سے بحال کردیا تاہم کسی بناء پر شمسی کو سکریٹری کے عہدے پر بحال نہیں کیا جاسکا۔

اس کے بعد کورٹ کی ہدایت کی خلاف ورزی کے معاملے کو لیکر شمسی دوبارہ سے کورٹ چلے گئے جسکے بعد کورٹ نے انہیں بحال کرنے کی ہدایت دی تو گورننگ باڈی نے انہیں آج بحال کردیا ، انہوں نے کہاکہ کالج کے حق میں یہاں کے سبھی لوگ ملکر کام کرتے ہیں ، آگے بھی توقع ہے کہ سبھی کالج کی ترقی کے لیے کام کریں گے ، کورٹ کا فیصلہ سبھی نے احترام کے ساتھ قبول کیا ہے۔سابق سکریٹری ایڈوکیٹ شاہ زماں انور نے کہاکہ آج عدالت کو بتایا جائے گا کہ عدالت کے حکم نامے کے بعد شبیع شمسی کو سیکرٹری کے عہدے پر بحال کر دیا گیا ہے،انہوں نے کہاکہ عدالت کی ہدایت پر عمل ہوا ہے ۔ عدالت کے حکم پر ہی شبیع شمسی کو ان کے کام کاج سے روکا گیا تھا.

یہ بھی پڑھیں:Nitish Kumar On Drought خشک سالی کا صحیح اندازہ کر کے کسانوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے تیاری کریں، نتیش کُمار

غورطلب ہے کہ مرزا غالب کالج کے تعلق سے کہاجاتا ہے کہ اسکی ایک تاریخ یہ بھی ہے کہ یہ تعلیمی ادارے سے زیادہ سیاسی میدان اور آپسی انتشار کا مرکزبنا ہوتا ہے۔ یہاں اکثر الزام لگتا ہے کہ اقلیتی ادارہ بھی ذات پات کے تسلط کا شکار ہے۔یہ معاملہ اکثر سرخیوں میں بھی ہوتا ہے۔

موجودہ صورتحال یہ ہے کہ گورننگ باڈی دو خیموں میں تقسیم ہے اور دونوں گروپ اپنی پکڑ مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے ، کہایہ بھی جارہاہے کہ گورننگ باڈی میں جلد ہی کچھ تبدیلی ہوسکتی ہے ۔اس تعلق سے ایک سوال کے جواب میں سابق سکریٹری شاہ زماں انور نے اشاروں میں ہی صحیح تاہم انہوں نے تصدیق کردی اور کہاکہ بعد میں کیا ہوگا یہ کہنا ابھی مناسب نہیں ہے تاہم اس طرح کے معاملے یعنی ردوبدل سے انکار بھی نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ وہیں شبیع شمسی کو دوبارہ سکریٹری بحال ہونے پر انکے گروپ میں خوشی اور جشن کا ماحول ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details