اردو

urdu

ETV Bharat / state

دیہی باشندے کا گولی مار کر قتل - وجوہات کا فوری پتہ نہیں چل سکا

ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور کے جگدیش پور تھانہ علاقہ کے مكسسپور گاؤں کے نزدیک بدمعاشوں نے ایک دیہی باشندے کا گولی مار کر قتل کر دیا ۔

دیہی باشندے کا گولی مار کر قتل

By

Published : Oct 28, 2019, 12:46 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق مكسسپور گاؤں کے رہنے والا مہیش تانتی گزشتہ رات جگدیش پور بازار سے واپس اپنے گھر واپس آ رہا تھا ، تب ہی ریلوے لائن کے کنارے پہلے سے گھات لگا کر بیٹھے بدمعاشوں نے اس کا گولی مار کر قتل کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق قتل کی وجوہات کا فوری پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے ۔

اس سلسلے میں متعلقہ تھانہ میں معاملہ درج کر کے پولیس واقعہ میں ملوث بدمعاشوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار رہی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details