مدھوبنی: بہار کے مدھوبنی میں سو تنترتا سینانی ایکسپریس ٹرین مسلسل دو بار حادثات کا شکار ہوئی۔ پہلے تو آگ لگنے سے ٹرین کی تین بوگیاں جل کر خاک ہو گئیں۔ اس کے بعد جب ٹرین کو جے نگر لے جایا جا رہا تھا تو اچانک ٹرین بیچ سے دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ۔
دراصل آتشزدگی کے بعد جب ٹرین کو مدھوبنی سے جے نگر لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران ٹرین بیچ سے ٹرین دو حصے میں تقسیم ہوگئی، جسے دیکھنے کے لئے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ حالانکہ ان تمام واقعات کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا Train Split in Two in Madhubani۔