ریاست بہار کے جمال پور میں واقع ایک واحد ریلوے انسٹی ٹیوٹ کو ریلوے نے لکھنو منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جس کے بعد بہار کے حزبِ مخالف کی جانب سے بیان بازی شروع ہو گئی، اس کو دیکھتے ہوئے ریلوے نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'انڈین ریلوے انسٹی ٹیوٹ فار میکانیکل اینڈ الیکٹریکل انجینئرنگ یعنی آرمی کو جمال پور سے دوسری جگہ منتقل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے.
ریاست کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے وزیر ریل پیوش گویل کو ایک خط لکھ کر ریلوے انسٹی ٹیوٹ کو بہار میں ہی رکھنے کی اپیل کی تھی. اس کے بعد وزارت نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کو کسی دوسرے جگہ منتقل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔
ریلوے انسٹی ٹیوٹ کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا دعویٰ غلط - وزیراعلیٰ نتیش کمار نے وزیر ریل پیوش گویل کو ایک خط لکھ کر ریلوے انسٹی ٹیوٹ
ریلوے نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'انڈین ریلوے انسٹی ٹیوٹ فار میکانیکل اینڈ الیکٹریکل انجینئرنگ یعنی آرمی کو جمال پور سے دوسری جگہ منتقل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
اسی دوران وزارت ریل نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس ریلوے انسٹی ٹیوٹ کو دوسری منتقل کرنے کا دعویٰ غلط ہے. وزارت نے کہا ہے کہ اس کو منتقل کرنے کی منظوری نہیں ہے. بلکہ ارمی کی سرگرمیوں میں اور اضافہ کیا جائے گا.
وزارت ریل کی یقین دہانی کے بعد سیاسی بیان بازی بند ہو گئی. وزارت نے دعویٰ کیا ہے کہ جمال پور کے اس ریلوے انسٹی ٹیوٹ میں 'ٹریفک انڈسٹریل مینجمنٹ' میں ایک سالہ ڈپلومہ پروگرام شروع کیا جائے گا. اس کے لئے نساب کے فروغ اور ڈیزائن کا کام چل رہا ہے. انڈین ریلوے نے کہا ہے کہ ارمی کی تاریخ اور وراثت پر فخر ہے.