پٹنہ:وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج محکمہ داخلہ کی طرف سے نئے تقرر کیے گئے 10,459 پولیس افسران/اہلکاروں کے تقررنامے تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں منعقدہ تقرری لیٹر تقسیم تقریب کا باقاعدہ افتتاح شمع روشن کر کیا۔ تقریب میں نئے تعینات ہونے والے 215 سارجنٹس، 1998 سب انسپکٹرز اور 8246 کانسٹیبلز کو تقرری لیٹر دیے گئے۔ ان نئے بحال ہونے والے 10,459 پولیس افسران/اہلکاروں میں 3,852 خواتین شامل ہیں جو کہ آج نئے بحال ہونے والی پولیس فورس کا 36.8 فیصد ہے۔ وزیر اعلیٰ نے علامتی طور پر نئے تعینات ہونے والے پولیس افسران/اہلکاروں کو تقرری نامے دیئے۔Nitish Kumar On Rule Of Law
تقریب کوخطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں تمام نئے بحال ہونے والے پولیس اہلکاروں کو اپنی نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ آج 10 ہزار 459 اسامیوں پر لوگوں کی تقرری ہوئی ہے جن میں 215 سارجنٹس، 1998 سب انسپکٹر اور 8 ہزار 246 سپاہی شامل ہیں۔ تمام نئے تقرر ہونے والے امیدواروں کو تقرری نامہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ آپ نے بہت اچھا کام کیا ہے، اس کے لیے میں محکمہ داخلہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں قانون کی حکمرانی قائم ہے۔ اسے برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ قانون کی حکمرانی برقرار رکھنا حکومت کافریضہ ہے۔