اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rubber Dam in Gaya ربر ڈیم کی مرمت کا کام جون ماہ تک مکمل کرلیا جائے گا، گیا ڈی ایم - ربر ڈیم کی مرمت کا کام جون ماہ تک مکمل کرنے کا ہدف

گیا شہر میں واقع ربر ڈیم میں مرمت کا کام جاری ہے۔ سائڈ میں باؤنڈری کے ساتھ ڈیم میں مقامی آبادیوں کے گرنے والے گندے پانی کو دوسری طرف نکالنے کے لیے ایک بڑے نالے کی بھی تعمیر ہو رہی ہے۔ گیا کے ڈی ایم نے آج افسران کے ساتھ ڈیم کے کاموں کا جائزہ لیا۔

Rubber Dam in Gaya
Rubber Dam in Gaya

By

Published : Apr 24, 2023, 5:27 PM IST

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا کی پھلگو ندی پر واقع ملک کے سب سے بڑے ربر ڈیم سے پانی نکال کر مرمت کا کام جاری ہے۔ آج ڈی ایم تیاگ راجن نے افسران کے ساتھ ڈیم کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ گیا جی ڈیم میں آگے کچھ کام کیا جارہا ہے، اس میں آر سی سی بلاک پر کام ہورہا ہے، تکنیکی طور پر اس کام سے طویل اثرات مرتب ہوں گے۔ گارڈ کی تعمیر ہورہی ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی ہدایت پر سیتا پیدل راستے کی تعمیر ہو رہی ہے۔ اس کی لمبائی 535 فٹ ہے اور ساتھ ہی محکمہ آبی وسائل کی طرف سے نالے کی تعمیر بھی ہورہی ہے۔ ربر ڈیم کا پانی نکال کر کام ہورہا ہے تاکہ اس برسات تک سارے کام ہوجائیں اور پھر اس میں ہمیشہ پانی رکھا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ گیا کی پھلگو ندی میں زیر تعمیر ربر ڈیم ایک تاریخی منصوبہ ہے جو بہار کا پہلا اور ملک کا سب سے بڑا ربر ڈیم ہے۔ واضح ہو کہ پھلگو ندی جو سناتن مذہب کے لیے اہم مقام ہے اور یہاں ندی میں سال بھر سناتن مذہب کے ماننے والے پنڈدان کرنے آتے ہیں۔ پنڈدان ایک ایسا عمل ہے جس میں ہندو طبقے کے لوگ اپنے مرحومین کی نجات کے لیے پھلگو ندی کے پانی سے پنڈدان کرتے ہیں۔ ساتھ ہی اس ندی کے کنارے پر کئی بزرگوں کا آستانہ بھی واقع ہے۔ پھلگو ندی ہمیشہ خشک ہوتی تھی۔ برسات کا پانی اس میں رک نہیں پاتا تھا تاہم اس میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ربر ڈیم کی تعمیر کرائی ہے۔ اس میں چار فٹ پانی ہر وقت رکھنے کا ہدف متعین کیا گیا ہے لیکن ابھی اس کے مرمت کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

]واضح رہے کہ گزشتہ برس ہی اس ربر ڈیم کا افتتاح وزیراعلیٰ نتیش کمار کے ہاتھوں ہوا تھا، اس برس جنوری ماہ میں ڈیم میں تکنیکی مضبوطی کے لیے مرمتی کا کام شروع ہوا تھا، جون ماہ تک اس کو مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے ربر ڈیم نہ صرف یہاں گیا میں آکر سناتن مذہب کے ماننے والے اپنے آبأ و اجداد کی روح کی تسکین ونجات کے لیے پنڈدان میں آسانی فراہم کرتا ہے بلکہ ڈیم کی تعمیر سے اس سے متصل محلوں میں زیر زمین پانی کی سطح بھی اوپر ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details