اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسلمانوں نے قریب سے آر ایس ایس کو سمجھنے کی کوشش نہیں کی: اندریش کمار - آر ایس ایس کے مجلس عاملہ کے رکن

آر ایس ایس نے ملک میں امن اتحاد و اتفاق اور فساد سے پاک کرنے کا دعویٰ کیا ساتھ ہی مآب لنچنگ اور لو جہاد پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان گائے کی لنچنگ سے باز رہیں اور ہندو لڑکیوں سے محبت کے نام پر پھنساکر شادی نہ کریں تو یہ سب نہیں ہوگا۔

اندریش کمار کے ساتھ خاص گفتگو
آر ایس ایس کے مجلس عاملہ کے رکن

By

Published : Sep 12, 2021, 7:17 PM IST

Updated : Sep 13, 2021, 2:18 PM IST

آر ایس ایس کے مجلس عاملہ کے رکن و مسلم معاملے کے رہنما اندریش کمار نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں اپنا موقف واضح کیا، ایک جانب انہوں نے مسلم اتحاد کی بات کی تو دوسری طرف مآب لنچنگ اور لو جہاد کے معاملے میں مسلمانوں کو موردِ الزام ٹھہرایا۔ یوپی کے غازی پور ضلع کے دلدار نگر کے 333ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک تقریب میں شامل ہوئے اندریش کمار آر ایس ایس کے سینیئر رہنما ہیں، مسلمانوں کو آر ایس ایس کے قریب کرنے کی ذمہ داری انہیں پر ہے، کئی الگ الگ مسلم تنظیمیں آر ایس ایس کے ساتھ کام کررہی ہیں جس کے نگراں اندریش کمار ہیں۔

مسلمانوں نے قریب سے آر ایس ایس کو سمجھنے کی کوشش نہیں کی: اندریش کمار
انہوں نے دعویٰ کیا کہ 333 سال قبل اورنگزیب کے خوف کی وجہ سے نول سنگھ مسلمان ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دلدار نگر دیندار خان کے نام سے منسوب ہے، جنہوں نے اورنگزیب عالمگیر کے زمانے میں اسلام قبول کرکے بہار کے سمہوتا گاؤں کو چھوڑ کر یوپی کے اس علاقے میں آباد ہوئے تھے۔ ان کے خاندان کے دوسرے لوگ آج بھی سمہوتا گاؤں بہار کے روہتاس میں راجپوت ہندو ہیں۔ اس تقریب میں وہ لوگ بھی شامل ہوئے تھے۔

آر ایس ایس نے اس موقع کو علامتی ہندو مسلم اتحاد کے طور پر ظاہر کیا۔ ایک سوال کے جواب میں اندریش کمار نے کہا کہ مسلمانوں نے قریب سے آر ایس ایس یا اس خاندان کو سمجھنے کی کوشش نہیں کی۔ دوسری سیاسی پارٹیوں نے آر ایس ایس سے خوفزدہ ہوکر ان کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا۔ یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں نے نہ کبھی نوکری پائی نہ ہی عزت پائی نہ تعلیم اور ترقی حاصل کرسکے۔ مسلمانوں کے دل میں آر ایس ایس کے لئے نفرت کے بیج بوئے گئے جس کے نتیجے میں وہ خوفزدہ ہوکر آر ایس ایس سے نفرت کرنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 برسوں میں ایک تبدیلی آئی مسلمانوں نے آر ایس ایس اور دوسری تنظیموں سے رابطہ کیا ان سے مکالمے ہوئے تین طلاق اور رام مندر کا مسئلہ حل ہوا اور کہیں کوئی دنگا فساد نہیں ہوا۔ اندریش کمار نے 370 کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپسی مکالمے اتفاق کا ہی نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے چیف موہن بھاگوت نے کہا کہ ہمیں ہندو مسلمان میں مت بانٹو ہم ملک اور اپنے آباء و اجداد سے ایک ہیں۔

مزید پڑھیں:نتیش کمار نے وائرل بخار اور کورونا کے لیے انتظامیہ کو سرگرم رہنے کی ہدایت دی

انہوں نے ذات پر مبنی مردم شماری کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں مردم شماری ہونی چاہیے مگر کوئی کہے کہ ذات کے نام پر ہو یا کوئی کہے کہ مذہب کے نام پر ہو کوئی معیشت کے نام پر کہے تو ایسا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی فارم میں تمام کالم کو شامل کرنا چاہئے۔ لو جہاد اور گئو کشی کے تعلق سے آر ایس ایس کے اندریش کمار نے مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرایا، انہوں نے کہا کہ گائے کی لنچنگ اور ہندو لڑکیوں کو بہلا پھسلاکر زبردستی شادی کے نتیجے میں یہ سب ہورہا ہے۔

Last Updated : Sep 13, 2021, 2:18 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details