ارریہ ضلع کی پولس نے اس لاک ڈاؤن میں ضلع سے 65 لاکھ 94 ہزار 563 روپے جرمانہ کی شکل میں وصول کئے ہیں۔ جن میں پولس کے ذریعہ 5299 اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے ذریعہ 366 گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔
حکومت کے ہدایت کے مطابق ضلع کے ہر چوک چوراہوں پر پولس اہلکاروں کے علاوہ اضافی افسر مقرر کئے گئے ہیں، وہیں افسران کے ذریعہ اب تک 5274 جگہوں پر چھاپہ ماری کر ایک لاکھ 69 ہزار روپے جرمانہ وصولے گئےہیں۔
ٹاؤن ڈی ایس پی پشکر کمار نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی کرنے والوں پر پولس سخت نگاہ رکھ رہی ہے اور سختی سے پیش آ رہی ہے، لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی کرنے والوں سے یومیہ اوسط 1.68 لاکھ روپے وصولی کی جا رہی ہے۔
ہم چاہتے ہیں کہ عوام قانون پر عمل کرے، اس لاک ڈاؤن میں ہمارے پولس اہلکار نے جس طرح سے جرمانہ وصولی کی ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پولس اہلکار کتنے مستعد ہیں اور پوری ذمہ داری سے کام انجام دے رہے ہیں۔