اردو

urdu

ETV Bharat / state

شہباز خان کو اغوا کرنے والے نکسلی کی اطلاع دینے والوں کو 3 لاکھ روپئے انعام کا اعلان - نکسلی کی اطلاع دینے والوں

Rreward of Rs 3 lakh has been announced for those who inform naxals who kidnapped Shahbaz Khan منشی شہنواز خان اغوا معاملے میں سنیئر ایس پی نے کی ملزم نکسلی وویک یادو پر 3 لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا ہے ۔مغوی منشی کی برآمدگی نہیں ہونے پر انعام کا اعلان کیا گیا ہے ، پولیس نے مغوی شہباز خان کی اطلاع دینے والوں کو بھی 25 ہزار روپیے بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے ، گزشتہ 24 دسمبر کی رات کو شیل کنسٹرکشن کمپنی کے تعمیراتی جگہ سے تین ملازمین کو اغوا کیا گیا تھا جس میں دو کو نکسلیوں نے چھوڑ دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 6:05 PM IST

شہباز خان کو اغوا کرنے والے نکسلی کی اطلاع دینے والوں کو 3 لاکھ روپئے انعام کا اعلان

گیا : مغوی منشی شہباز خان کو اب تک پولیس برآمد نہیں کر سکی ہے ،گزشتہ اتوار کی رات کو شہباز خان سمیت دو اور ملازمین کو ممنوعہ نکسلی بھاکپا ماوادیوں نے اغواء کیا تھا تاہم ان میں دو ملازمین جن میں ایک جیل میں بند نکسلی انیل یادو کے بیٹا ارجن یادو اور دوسرے ملازم کو نکسلیوں نے اسی رات کو دو گھنٹے بعد رہا کردیا تھا لیکن شہباز خان کو نکسلیوں نے چھوڑنے کے عوض میں تیس لاکھ روپے کی مانگ کی تھی ، شہباز خان اب تک نکسلیوں کے قبضے میں ہے اور اس کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہے حالانکہ ضلع پولیس کا دعویٰ ہے کہ شہباز خان کی بازیابی جلد ہی ہو جائے گی تاہم پولیس کا دعویٰ اب تک پورا نہیں ہوسکا ہے-

اب ضلع پولیس نے نکسلی دستہ کے ہیڈ وویک یادو کے خلاف تین لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کردیا ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ بہار جھارکھنڈ میں نکسلی واردات کو انجام دینا والا ہارڈ کور نکسلی وویک یادو جو گزشتہ دنوں لٹوا تھانہ حلقہ میں تعمیراتی کمپنی ' شیل کمپنی ' پر حملہ کر منشی شہباز خان کو اغوا کرنے کی واردات میں بھی شامل ہے اسکی اطلاع دینے والے عام باشندوں کو 3 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا ، وویک یادو عرف سنیل ،عرف کارا جی ،عرف بریڈ جی ،عرف راجندر یادو ،عرف بوٹی یادو ابن بو ٹانی یادو ضلع کے کوٹھی تھانہ حلقہ میں واقع سمودھ گاوں کا رہنے والا ہے، اب اسکے خلاف تین لاکھ کا انعام رکھا گیا ہے اور جو اسکی اطلاع دیں گے اسکی شناخت خُفیہ رکھی جائے گی-

واضح ہوکہ ضلع کے انتہائی نکسل متاثرہ علاقہ لٹوا تھانہ حلقہ میں ندی پر پل کی تعمیر شیل کنسٹرکشن کمپنی کے ذریعے کی جارہی ہے،یہاں گزشتہ 24 دسمبر کی دیر رات کو مسلح نکسلی دستہ نے تعمیراتی جگہ پر پہنچ کر ملازمین کو یرغمال بنالیا ، نکسلیوں نے پہلے ملازمین کے ساتھ مارپیٹ کی اور انکے موبائل فون ، نقد رقم اور قیمتی سامان چھین لیے اور پھر تین ملازمین کو نکسلی اپنے ساتھ جنگل لیکر چلے گئے تاہم ان تین ملازمین میں دو ملازمین کو نکسلیوں نے چھوڑ دیا جس میں ایک ملازم ارجن یادو ہے جسکے والد انیل یادو بھی ایک ہارڈ کور نکسلی ہے اور وہ فلحال گیا سینٹرل جیل گیا میں نکسلی ہیڈ پرمود مشرا کے ساتھ قید ہے ، چار دن گزرنے کے بعد بھی منشی شہباز خان کے تعلق سے پولیس کو زیادہ کچھ جانکاری حاصل نہیں ہوسکی ہے

اطلاع دینے والوں کو ملے گا 25 ہزار

شہباز خان جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع کا رہنے والا ہے ، پولیس کے مطابق شہباز خان ابن للو خان کا آبائی گھر سیکٹر 6 بھولی ڈیہہ بلاک تھانہ بینک موڑ ضلع دھنباد ہے ، شہباز خان گیا ضلع کی شیل کنٹرکشن کمپنی میں منشی کا کام کرتا تھا اور وہ ضلع کے لٹوا تھانہ حلقہ میں ایک پل کی تعمیر کی جگہ پر تعینات تھا ، گزشتہ 24 دسمبر کی رات کو وویک یادو نکسلی دستہ نے اسے اغوا کر لیا ہے ، ضلع پولیس کو اب تک اسکا کوئی سراغ نہیں ملا ہے ، اب پولیس نے عام لوگوں سے مدد کی گہار لگائی ہے ، ایس ایس پی آشیش بھارتی نے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ شہباز خان کے تعلق سے کوئی جانکاری کسی کے پاس ہو تو وہ ضلع پولیس کو اگاہ کریں ، جانکاری دینے والوں کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی اور جانکاری دینے والے کو ضلع پولیس کی طرف سے 25 ہزار روپے بطور انعام دیے جائیں گے-

جلد ہوگی برآمدگی

ایس ایس پی آشیش بھارتی نے آج بتایاکہ مغوی شہباز خان کی برآمدگی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ، ضلع پولیس سی آرپی ایف ، ایس ایس بی کے ساتھ مشترکہ طور پر چھاپے ماری کی کاروائی میں مصروف ہے ، انٹلیجنس ایجنسیوں کا بھی سہارالینے کے ساتھ پولیس نے اپنے مخبروں کو بھی متحرک کردیا ہے ، ان پٹ ملے ہیں جس سے یہ واضح ہے کہ شہباز خان ابھی صحیح سلامت ہیں ، پولیس کی کوشش ہے کہ پہلے شہباز خان کو صحیح سلامت برآمد کیا جائے اور اسکے بعد نکسلیوں کے خلاف کاروائی مزید تیز ہوگی ، انہوں نے کہاکہ جلد ہی شہباز خان کو برآمد کرلیا جائے گا-

ABOUT THE AUTHOR

...view details